Maktaba Wahhabi

16 - 73
ساتھ ان کے پیرو ہیں اللہ ان سب سے راضی ہوا اور وہ سب اس سے راضی ہوئے اور اللہ نے ان کے لیے ایسے باغ مہیا کررکھے ہیں جن کے نیچے نہریں جاری ہوں گی جن میں ہمیشہ رہیں گے یہ بڑی کامیابی ہے۔‘‘ احادیث نبویہ: ۱۔ عن ابن مسعود رضی اللّٰهُ عنہ قال:قال رسول اللّٰهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم:’’خَیْرُ النَّاسِ قَرْنِیْ،ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ،ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ،ثُمَّ الَّذِیْنَ یَلُوْنَہُمْ۔۔۔۔۔‘‘(بخاری:۳۶۵۰ مسلم:۲۵۳۳) ’’سب سے بہتر لوگ میرے زمانے والے ہیں،پھر ان کے بعد والے،پھر ان کے بعد والے،پھر ان کے بعد والے…‘‘ امام نووی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ علماء کا اس بات پر اتفاق ہے کہ سب سے بہتر زمانہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ تھا،اور اس سے مراد آپ کے صحابہ ہیں۔(شرح مسلم للنووی:۱۶؍۸۴) ۲۔ عن أبي بردۃ عن أبیہ قال قال رسول اللّٰهِ صلی اللّٰهُ علیہ وسلم:’’۔۔۔۔النُجُوْمُ أمَنَۃٌ لِلسَّمَائِ،فَإذَا ذَھَبَتِ النُّجُوْمُ اَتَی السَّمَائَ مَاتُوْعَدُ،وَأنَا أمَنَۃٌ لِأصْحَابِيْ،فَإذَا ذَھَبْتُ أتٰی أصْحَابِیْ مَایُوْعَدُوْنَ،وَأصْحَابِيِ أمَنَۃٌ لِأُمَّتِیْ،فَإذَا ذَھَبَ أصْحَابِيْ أتٰی أمَّتِيْ مَا یُوْعَدُوْنَ۔‘‘(مسلم:۲۵۳۱) ’’تارے آسمان کے لیے بچاو ہیں،جب تارے مٹ جائیں گے تو آسمان پر جس بات کا وعدہ ہے وہ آجائے گی،(یعنی قیامت آجائے گی اور آسمان پھٹ کر خراب ہوجائے گا)اور میں بچاو ہوں اپنے اصحاب کا،جب میں چلا جاؤں گا تو
Flag Counter