Maktaba Wahhabi

68 - 107
’’اے بلال ! لوگوں میں اعلان کرو کہ کل روزہ رکھیں ۔‘‘ ج-:صحابہ میں سب سے آخر میں مرنے والے : صحابہ میں سب سے آخر میں مرنے والے علی الاطلاق: عامر بن واثلہ لیثی رضی اللہ عنہ ہیں ‘ جن کا مکہ مکرمہ میں سن ۱۱۰ ھجری میں انتقال ہوا۔[1] مدینہ میں سب سے آخر میں مرنے والے : محمود بن ربیع الأنصاری الخزرجی رضی اللہ عنہ ہیں ۔ جن کا انتقال سن ۹۹ ہجری میں ہوا۔[2] شام میں سب سے آخر میں مرنے و الے : دمشق میں حضرت واثلۃ بن اسقع لیثی رضی اللہ عنہ ہیں جن کا سن ۸۶ ہجری میں انتقال ہوا۔[3] حمص میں سب سے آخر میں مرنے والے : عبداللہ بن بسر المازنی رضی اللہ عنہ ہیں ‘ جن کا انتقال سن ۹۶ ہجری میں ہوا۔[4] بصرہ میں سب سے آخر میں مرنے والے : أنس بن مالک انصاری خزرجی رضی اللہ عنہ ہیں ‘ جن کا انتقال سن ۹۳ ہجری میں ہوا۔[5] کوفہ میں سب سے آخر میں مرنے والے : عبد اللہ بن ابی أوفی اسلمی رضی اللہ عنہ ہیں ‘ جن کا انتقال سن ۸۷ ہجری میں ہوا۔ [6]
Flag Counter