Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

’’ جب مانگو تو اللہ تعالیٰ سے مانگو اور اگر مدد طلب کرو تو صرف اسی سے مدد طلب کرو اور جان لو کہ اگر پوری امت اس بات پر متفق ہوجائے کہ تمہیں کسی چیز میں فائدہ پہنچائیں تو وہ فائدہ نہیں پہنچا سکتے مگر صرف اتنا ہی جتنا اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے لکھ دیا ہے اور اگر تمہیں نقصان پہنچانے پر اتفاق کرلیں تو ہرگز نقصان نہیں پہنچا سکتے مگر وہ جو اللہ تعالیٰ نے تیرے لئے لکھ دیا۔ قلم اٹھا دیئے گئے اور صحیفے خشک ہوچکے۔‘‘ حاصل کلام ! بیشک کلمہ ’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘توحید کا کلمہ ہے؛ اور توحید ہی اس کلمہ کا مدلول ہے۔ اس کا مطلب ہے دین کو اللہ کے لیے خالص کرنا؛ صرف ایک اللہ کے لیے تذلل اور خضوع؛ دعا اورامید اورخوف ؛ اور ذبح و نذر و نیاز؛ اور دیگر ہرطرح کی عبادات ۔ جیسا کہ شیخ رحمہ اللہ نے فرمایا ہے: ’’ لہٰذا تمام عبادتیں جیسے : نماز، روزہ وغیرہ صرف اللہ واحد کے لیے خالص کرنا واجب ہے اور اللہ کے علاوہ کسی اور کے لیے عبادت کا ایک معمولی حصہ بھی کرنا جائز نہیں ۔کیونکہ جو کوئی ان میں سے کوئی ایک عبادت بھی کسی غیر اللہ کے لیے بجا لاتا ہے؛ تو ایسا کرنےسے توحید میں نقض واقع ہوتا ہے۔اور ایسا کرنے سے اس کا شمار مشرکین میں سے ہونے لگتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں :  ﴿ وَلَقَدْ اُوْحِيَ اِلَيْكَ وَاِلَى الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكَ ، لَىِٕنْ اَشْرَكْتَ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ وَلَتَكُوْنَنَّ مِنَ الْخٰسِرِيْنَ ، بَلِ اللّٰهَ فَاعْبُدْ وَكُنْ مِّنَ الشّٰكِرِيْنَ ، ﴾[٣٩:٦٦] ’’اور بیشک آپ کی طرف وحی کی گئی اورآپ سے پہلے لوگوں کی طرف کہ اگرآپ نے اللہ کا شریک کیا تو ضرورآپ کا عمل ضائع ہوجائے گا۔ اور ضرور آپ خسارہ اٹھانے والوں میں سے ہو جائیں گے، بلکہ اللہ ہی کی بندگی کر اور شکر والوں میں سے ہوجاؤ۔‘‘ یہ فرمان الٰہی :﴿ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ ﴾ ’’ضرورآپ کا عمل ضائع ہوجائے گا۔‘‘یہاں پر’’ عمل ‘‘ مفرد مضاف ہے ۔ اور اہل علم کے ہاں قاعدہ ہے کہ مفرد مضاف عموم کا فائدہ دیتا ہے۔﴿ لَيَحْبَطَنَّ عَمَلُكَ ﴾ ۔یعنی آپ کے تمام اعمال : نماز؛ روزہ؛ حج صدقہ ؛ نیکی و بھلائی ؛ صلہ رحمی وغیرہ سبھی اعمال ضائع ہو جائیں گے؛جب انسان اللہ تعالیٰ کے ساتھ کسی غیر کواس کے جملہ حقوق میں سے کسی ایک حق میں شریک ٹھہرائے گا؛ تو یہ سبھی اعمال باطل قرار پائیں گے۔مثلاً وہ غیر اللہ کو پکارے؛ اس سے مشکل کشائی چاہے؛ یا غیر اللہ کے لیے ذبح کرے؛ یا غیر اللہ کے لیے نذر مانے؛ یا عبادت کے کاموں میں سے کوئی ایک کام کسی غیر اللہ کی لیے بجا لائے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:   ﴿ قُلْ اِنَّ صَلَاتِيْ وَنُسُكِيْ وَمَحْيَايَ وَمَمَاتِيْ لِلّٰہِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ، لَا شَرِيْكَ لَہٗ ، وَبِذٰلِكَ اُمِرْتُ وَاَنَا اَوَّلُ الْمُسْلِـمِيْنَ ، ﴾[٦:١٦٣] ’’آپ فرمادیں : بیشک میری نماز اور میری قربانیاں اور میرا جینا اور میرا مرنا سب اللہ کے لیے ہے جو رب ہے سارے جہان کا ۔اس کا کوئی شریک نہیں ، مجھے یہی حکم ہوا ہے اور میں سب سے پہلا مسلمان ہوں ۔‘‘  ٭٭٭
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter