Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

100
تعالیٰ نے اپنی ذات کے لیے یا پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ کے لیے بیان کئے ہیں ہم ان سے تجاوزنہیں کرتے۔ ٭٭٭ تحریف و تعطیل سے برأت شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : بایں طور کہ ان سماء و صفات کے معانی میں کوئی تحریف نہ کی جائے، انہیں بے معنی نہ کیا جائے، ان میں اللہ کے لیے کیفیت نہ بیان کی جائے اور نہ ہی مخلوق سے تشبیہ دی جائے۔‘‘ ان چار امور سے شیخ رحمہ اللہ نے خبردار کیا ہے۔ اور بیشک واجب یہ ہوتا ہے کہ ان اسماء و صفات کو ثابت مانا جائے؛ اور ساتھ ہی ان چار امور میں سے کسی ایک[تحریف؛تعطیل ؛تکییف یا تمثیل]میں واقع ہونے سے انتہائی بچ کر رہیں ۔ اس لیے کہ یہ چاروں امور اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں الحاد شمار ہوتے ہیں ۔ اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے: ﴿ وَلِلّٰهِ الْاَسْمَاءُ الْحُسْنٰى فَادْعُوْہُ بِہَا ، وَذَرُوا الَّذِيْنَ يُلْحِدُوْنَ فِيْٓ اَسْمَاىِٕہٖ ، ۭ سَيُجْزَوْنَ مَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ، ﴾ [٧:١٨٠] ’’ اور اللہ تعالیٰ کے سب نام ہی اچھے ہیں ۔ تو اس کو ان ناموں سے پکارا کرو اور جو لوگ اس کے ناموں میں کجی اختیار کرتے ہیں ان کو چھوڑ دو۔ وہ جو کچھ کر رہے ہیں عنقریب اس کی سزا پائیں گے۔‘‘ یہ ان لوگوں کے لیے دھمکی اور وعید ہے جو اللہ تبارک و تعالیٰ کے اسماء و صفات میں الحاد کا شکار ہوتے ہیں ۔  الحاد کے بہت سارےطریقے اور متعدد راستے ہیں ۔ لیکن الحاد ان تمام امور کا جامع وصف ہے۔ کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن کے ہاں تحریف کا الحاد ہوتا ہے۔اور کچھ لوگ بیان ِ کیفیت کے الحاد کاشکار ہوتے ہیں ؛ اور کچھ لوگ تمثیل اور کچھ لوگ تعطیل کے الحاد کا شکار ہوتے ہیں ۔ انسان کو چاہیے کہ جتنا ہوسکے ان تمام امور سے بہت سخت اجتناب کرے۔ ٭٭٭ شیخ رحمہ اللہ کا فرمان : ’’ بغیر تحریف کے‘‘ یعنی ان اسماء و صفات میں تحریف نہ کی جائے ؛ بھلے یہ تحریف لفظی ہو یا معنوی۔ الفاظ میں تحریف کہ ان اسماء میں کوئی حرف زیادہ یا کم کردیا جائے؛ یا اعراب کو بدلا جائے تاکہ معنی بدل جائے۔  اور معنوی تحریف یہ ہے کہ کسی ایک لفظ کو کسی دوسرے لفظ کا مدلول دیا جائے ۔(تاکہ معنی تبدیل ہو جائے)۔ ٭٭٭ شیخ رحمہ اللہ کا فرمان : ’’ بغیر تعطیل کے‘‘ یعنی نہ ہی ان کا انکار کیا جائے؛ اور نہ ہی انہیں جھٹلایا جائے اور ثبوت کا انکارکیا جائے ۔ تعطیل کا معنی نفی [انکار کرنا]ہے۔ ٭٭٭
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter