Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

کرتا بھلے اسے جتنا بھی مال دیا جائے۔ وہ مال کی محبت میں دیوانہ ہے۔ اتنی زیادہ محبت کہ اگر انسان کو مال کی ایک وادی بھی مل جائے تو وہ تمنا کرتا ہے کہ اس کے پاس ایسی ہی ایک وادی مال کی مزید ہو۔  پھر اللہ پاک نے خبر دار کیا ہے کہ وہ کون سی چیز ہے جو انسان کو ان مذموم اخلاق سے نجات دلاسکتی ہے؛ تو فرمایا:  اَفَلَا يَعْلَمُ :....کیا انسان نہیں جانتا کہ ﴿اِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُوْرِ ، ﴾:جب قبروں والے باہر نکال لیے جائیں گے۔‘‘انسان کے ساتھ ایسا ہوکر رہنا ہے تو اسے چاہیے کہ وہ چوکنا اور آگاہ رہے۔ اور اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کی ناشکری اور انکار نہ کرے؛ مال کی محبت میں اس پر اوندھے منہ نہ گرجائے۔اس مقصد کو بھول جانا جس کے لیے انسان کو پیدا کیا گیا ہے اور عدم سے وجود میں لایا گیا ہے؛[یہ بالکل نا مناسب اورحماقت پر مبنی بات ہے۔ کیونکہ ]آخر کو انجام کار انسان کی موت اور اللہ تعالیٰ کی طرف لوٹ کر جانا ہے؛ پھر جو کچھ قبروں میں ہے اسے نکالا جائے گا ؛ اور لوگ اپنی قبروں سے اٹھ کر اللہ کے سامنے بدلہ اور حساب کے لیے پیش ہوں گے۔ وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ ، :....’’اور جو (بھید) دلوں میں ہیں وہ ظاہر کر دیئے جائیں گے‘‘ اس دن پوشیدہ امور ظاہر ہو جائیں گے۔تاکہ انسان کو اس کے بخل اور کنجوسی اور ناشکری اور دیگر بری اخلاقیات کا بدلہ دیا جا سکے۔ اِنَّ رَبَّہُمْ بِہِمْ يَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِيْرٌ ، :....بےشک ان کا رب اس روز ان سے خوب واقف ہوگا ‘‘اللہ تعالیٰ ان کے ظاہری اور باطنی اعمال سے آگاہ ہیں ؛ خواہ وہ اعمال کھلے ہوئے ہوں یا خفیہ ۔وہ ان سب پر انہیں بدلہ دے گا۔ الخَبِيْرُ:.... اللہ تعالیٰ کے اسماء مبارکہ میں سے ایک نام ہے۔اس کا مطلب ہے باطنی امور اور خفیہ چیزوں کا جاننے والا؛ بالکل ویسے ہی جیسا کہ وہ ظاہری اور اعلانیہ چیزوں کو جانتا ہے۔  سورت قارعہ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿اَلْقَارِعَۃُ ، مَا الْقَارِعَۃُ ، وَمَآ اَدْرٰىكَ مَا الْقَارِعَۃُ ، يَوْمَ يَكُوْنُ النَّاسُ كَالْفَرَاشِ الْمَبْثُوْثِ ، وَتَكُوْنُ الْجِبَالُ كَالْعِہْنِ الْمَنْفُوْشِ ، فَاَمَّا مَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُہٗ ، فَہُوَفِيْ عِيْشَۃٍ رَّاضِيَۃٍ ، وَاَمَّا مَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُہٗ ، فَاُمُّہٗ ہَاوِيَۃٌ ، وَمَآ اَدْرٰىكَ مَاہِيَہْ ، نَارٌ حَامِيَۃٌ ، ﴾ ’’کھڑ کھڑانے والی ۔کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ اور تم کیا جانو کھڑ کھڑانے والی کیا ہے؟ جس دن لوگ بکھرے ہوئے پتنگوں کی طرح ہوں گے۔اور پہاڑ دھنکی ہوئی رنگین اون کی طرح ہو جائیں گے ۔تو جس کے اعمال کے وزن بھاری نکلیں گے۔وہ دل پسند زندگی میں ہو گا ۔اور جس کے وزن ہلکے نکلیں گے۔اس کا ٹھکانہ ہاویہ ہے ۔اور تمہیں کیا خبر ہاویہ کیا چیز ہے؟ دہکتی ہوئی آگ ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter