Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

کوشش کرو)۔‘‘ [البخاری 1417 ؛ صحیح مسلم 1016 ] اس لیے کہ بروز قیامت وزن چیونٹی کے وزن کے برابر ہوں گے۔  فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ :....پس جس نے ذرہ بھر بھی نیکی کے اعمال کئے ہوں گے؛وہ انہیں دیکھ لے گا۔ وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ :....پس جس نے ذرہ بھر بھی برائی کے اعمال کئے ہوں گے؛ وہ اس برائی کو دیکھ لے گا۔یعنی وہ اپنے اعمال کی پوری پوری سزا کا مستحق ہوگا۔ اس آیت کریمہ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چھوٹے چھوٹے گناہوں کو حقیر نہ سمجھا جائے۔ جیسا کہ حدیث میں حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے؛ فرمایا:  ’’ حقیر و معمولی گناہوں سے بچو کیونکہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کا بھی مواخذہ ہو گا ۔‘‘ [ابن ماجہ 4243؛ نسائی ؍الکبری11811] بلکہ انسان پر واجب ہوتا ہے کہ چھوٹے بڑے ہر قسم کے گناہ سے بچ کر رہے۔ اگر ان میں سے کوئی گناہ اس سے سر زد ہوجائے تو اسے چاہیے کہ فوراً توبہ کرنے میں اور اللہ کی بارگاہ میں رجوع کرنے میں جلدی کرے۔ سورت عادیات بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿ وَالْعٰدِيٰتِ ضَبْحًا ، فَالْمُوْرِيٰتِ قَدْحًا ، فَالْمُغِيْرٰتِ صُبْحًا ، َاَثَرْنَ بِہٖ نَقْعًا ، فَوَسَطْنَ بِہٖ جَمْعًا ، اِنَّ الْاِنْسَانَ لِرَبِّہٖ لَكَنُوْدٌ ، وَاِنَّہٗ عَلٰي ذٰلِكَ لَشَہِيْدٌ ، وَاِنَّہٗ لِحُبِّ الْخَيْرِ لَشَدِيْدٌ ، اَفَلَا يَعْلَمُ اِذَا بُعْثِرَ مَا فِي الْقُبُوْرِ ، وَحُصِّلَ مَا فِي الصُّدُوْرِ ، اِنَّ رَبَّہُمْ بِہِمْ يَوْمَىِٕذٍ لَّخَبِيْرٌ ، ﴾ ’’ دوڑتے ہانپتے گھوڑوں کی قسم۔جو مار کر آگ نکالتے ہیں ۔پھر صبح کو چھاپہ مارتے ہیں ۔پھر اس میں گرد اٹھاتے ہیں ۔پھر دشمن کی فوج میں جا گھستے ہیں ۔یقیناً انسان اپنے رب کا ناشکرا ہے ۔اور وہ اس سے آگاہ بھی ہے ۔بیشک وہ مال سے سخت محبت کرتاہے۔کیا وہ نہیں جانتا کہ جب قبروں والے باہر نکال لیے جائیں گے ۔اور دلوں کے بھید ظاہر کر دیئے جائیں گے ۔بےشک ان کا رب اس روز ان سے خوب واقف ہے۔‘‘ سورہ عادیات وہ عظیم الشان سورت ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے اپنی ان مخلوقات کی قسم اٹھائی ہے۔ اللہ تعالیٰ اپنی مخلوقات میں سے جس چیز کی چاہیں قسم اٹھا سکتے ہیں ؛ جب کہ مخلوق کے لیے اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کے نام کی قسم اٹھانا جائز نہیں ۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے: ’’ اگر کسی کو قسم کھانی ہی ہے تو اللہ تعالیٰ ہی کی قسم کھائے ، ورنہ خاموش رہے ۔ ‘‘
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter