Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

تیری بخشش مانگتے ہیں اور تیری ہی طرف لوٹ کر جانا ہے۔‘‘ اس آیت کریمہ میں ’’ فرشتوں پر اور اس کی کتابوں پر اور اس کے پیغمبروں پر ایمان ‘‘ کے اصول اللہ تعالیٰ پر ایمان کی اصل کے تابع ہیں ؛ یہی ان میں سب سے بڑا اور عظیم الشان بنیادی اصل الاصول ہے۔ اللہ تعالیٰ پر ایمان کا مطلب : اللہ تعالیٰ کی ربوبیت ؛ الوہیت اور اسماء و صفات میں اس کی وحدانیت پر ایمان ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ اللہ تعالیٰ پر ایمان کے تین ارکان ہیں ؛ اور کوئی انسان اس وقت تک مؤمن نہیں ہوسکتا جب تک وہ ان امورپر ایمان رکھتے ہوئے ان کے حقائق کو بجا نہ لائے۔ اس کی حقیقت یہ ہے: ایمان باللہ کے ارکان پہلااصول:.... اللہ تعالیٰ کی ربوبیت میں اس کی وحدانیت پر ایمان: یہ عقیدہ رکھنا کہ اللہ تعالیٰ اپنی ربوبیت میں اکیلے وحدہ لاشریک ہیں ۔ رزق دینے میں ؛ پیدا کرنے میں : اور تصرف و تدبیر میں ؛ زندہ کرنے اور مارنے میں ۔ بیشک یہ تمام ترامور صرف اللہ تعالیٰ کے ہاتھ میں ہیں ۔ اور ساری کی ساری مخلوق اس کی تدبیر و تسخیر کے سامنے سرنگوں ہے۔ پس اللہ سبحانہ و تعالیٰ تمام جہانوں کے رب اور ان کے خالق و مالک ہیں ؛ان کا کوئی شریک نہیں ؛ وہی ان میں تصرف کرتے ہیں ؛اور ان کے معاملات کی تدبیر ان کے ہی ہاتھ میں ہے۔ وہ نوازتے ہیں اور محروم بھی رکھتے ہیں ؛ اٹھاتے اور گراتے ہیں ؛ وسعت دیتے اور تنگی پیدا کرتے ہیں ۔عزت اور ذلت دیتے ہیں زندگی اور موت کے مالک ہیں ۔ حکم صرف ان کا ہی چلتا ہے؛ مخلوق ساری ان کی پیدا کردہ ہے۔ وہ جیسے چاہیں ان میں حکم چلاتے ہیں اور جیسے چاہیں فیصلہ کرتے ہیں ۔ ان کے حکم کا کوئی تعاقب نہیں کرسکتا اور نہ ہی ان کے فیصلہ کو ٹال سکتا ہے ۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ قُلِ اللّٰہُمَّ مٰلِكَ الْمُلْكِ تُؤْتِي الْمُلْكَ مَنْ تَشَاءُ وَتَنْزِعُ الْمُلْكَ مِمَّنْ تَشَاءُ ، وَتُعِزُّ مَنْ تَشَاۗءُ وَتُذِلُّ مَنْ تَشَاءُ ، ۭ بِيَدِكَ الْخَيْرُ ، ۭ اِنَّكَ عَلٰي كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ، ﴾ [آل عمران 26] ’’ فرمادیجیے: یااللہ! بادشاہی کے مالک تو جسے چاہے بادشاہی بخشے اور جس سے چاہے بادشاہی چھین لے اور جس کو چاہے عزت دے اور جسے چاہے ذلیل کرے بھلائی تیرے ہاتھ ہے اور بےشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ ہَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْرُ اللّٰهِ يَرْزُقُكُمْ ﴾ ’’ کیا اللہ کے سوا کوئی اور خالق ہے جو تم کو رزق دے۔‘‘ دوسرا رکن:....اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات میں اس کی وحدانیت پر ایمان۔یعنی اللہ تعالیٰ کے بہت سارے پیارے پیارے نام اور بہت ہی عالیشان صفات ہیں [جن پر ایمان لانا ضروری ہے]۔اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter