Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

بندے نے میری ثناء بیان کی۔‘‘ اور جب وہ کہتا ہے :﴿مٰلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ، ﴾ تواللہ تعالیٰ فرماتے ہیں : ’’میرے بندے نے میری بزرگی بیان کی۔‘‘اور جب وہ کہتا ہے:﴿اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ، ﴾ تواللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’ یہ میرے اور میرے بندے کے درمیان ہے اور بندے کے لئے وہ ہے جو اس نے مانگا ہے۔‘‘ جب وہ کہتا ہے :﴿ اِھْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَـقِيْمَ ، صِرَاطَ الَّذِيْنَ اَنْعَمْتَ عَلَيْہِمْ ۥۙ غَيْرِ الْمَغْضُوْبِ عَلَيْہِمْ وَلَاالضَّاۗلِّيْنَ ، ﴾:تواللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :’’ یہ میرے بندے کے لئے ہے اور میرے بندے کے لئے وہ ہے جو اس نے مانگا۔‘‘(صحیح مسلم 395)  نماز تقسیم کردی ہے؛میں نماز کا معنی ہے :سورت فاتحہ ۔ اسے نماز بھی کہا جاتا ہے۔ اس لیے کہ جو انسان نماز میں یہ سورت نہ پڑہے اس کی نماز ہی نہیں ہوتی ۔ یہ اس سورت کے مقام و مرتبہ کی وجہ سے ہے۔  بندے اور رب کے مابین اس کے تقسیم ہونے کا مطلب یہ ہے کہ: اس کی شروع کی ساڑھے تین آیات اللہ تعالیٰ کے لیے ہیں ؛ اور آخری ساڑھے تین آیات بندے کے لیے ہیں ۔  شروع کے حصہ میں اللہ تعالیٰ کی تعریف اور حمد و ثنا ہے؛ جب کہ آخری حصہ میں بندے کی اپنے لیے دعا ہے۔  اس سورت کا نام ام القرآن بھی ہے۔ اس لیے کہ یہ سورت اجمالی طور پر ان مضامین کو اپنے اندر سموئے ہوئے ہے جو تفصیل سے پورے قرآن کریم میں بیان ہوئے ہیں ۔  یہ سورت مفید دروس اور سبق آموز باتوں سے بھری ہوئی ہے۔اس میں دین کے قواعد اور ایمان کے اصول بیان ہوئے ہیں اور امور شریعت ؛ اخلاق و آداب اوردوسرے امور بھی ہیں جو کہ یہ عظیم سورت اپنےاندر سموئے ہوئے ہے۔ سورت زلزال بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿اِذَا زُلْزِلَتِ الْاَرْضُ زِلْزَالَہَا ، وَاَخْرَجَتِ الْاَرْضُ اَثْقَالَہَا ، وَقَالَ الْاِنْسَانُ مَا لَہَا ، يَوْمَىِٕذٍ تُحَدِّثُ اَخْبَارَہَا ، بِاَنَّ رَبَّكَ اَوْحٰى لَہَا ، يَوْمَىِٕذٍ يَّصْدُرُ النَّاسُ اَشْتَاتًا ، لِّيُرَوْا اَعْمَالَہُمْ ، فَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ خَيْرًا يَّرَہٗ ، وَمَنْ يَّعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّۃٍ شَرًّا يَّرَہٗ ، ﴾ ’’جب زمین بھونچال سے ہلا دی جائے گی ۔اور زمین اپنے (اندر) کے بوجھ نکال ڈالے گی ۔اور انسان کہے گا کہ اس کو کیا ہوا ہے؟ ۔اس روز وہ اپنے حالات بیان کردے گی ۔کیونکہ تمہارے رب نے اس کو حکم بھیجا (ہوگا ) ۔اس دن لوگ گروہ گروہ ہو کر آئیں گے تاکہ ان کو ان کے اعمال دکھا دیئے جائیں ۔ تو جس نے ذرہ بھر نیکی کی ہو گی وہ اس کو دیکھ لے گا ۔اور جس نے ذرہ بھر برائی کی ہوگی وہ اسے دیکھ لے گا۔‘‘
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter