Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

جنت کی نعمتوں سے متعلق ہیں (ان سب پر ایمان کو شامل ہے)۔ آخرت پر ایمان کے درجات ’’ آخرت کے دن پر ایمان ‘‘کے دو درجے ہیں :  1۔ ایمان جازم:جس کے بغیر ’’ آخرت کے دن پر ایمان ‘‘قبول نہیں کیا جائے گا؛ بغیر کسی شک و شبہ کے پختہ اور جازم اعتقاد رکھے کہ آخرت کا ایک دن ہے جس میں حساب و کتاب (اورجزاء و سزا )ہونگے۔ پس جو کوئی اس میں شک یا تردد کرے وہ مؤمن نہیں ہوسکتا؛ اور اس کا کوئی عمل قبول نہیں کیا جائےگا۔  2۔ پختہ ایمان: یعنی دل میں جگہ پکڑا ہوا گہرا مطمئن کردینے والا ایسا ایمان جس کو انسان اپنے تمام تر احوال و اعمال اور تمام امور میں یاد رکھے؛ وہ اس طرح کہ جب بھی وہ کوئی کام کرنا چاہے تو اسے ’’ آخرت کے دن پر ایمان ‘‘یاد آ جائے۔اور آپ دیکھیں کہ وہ انسان ہر وقت اس کے لیے مستعد اور آخرت کی تیاری کر رہا ہے۔ اسی لیے بلند درجات والے ؛ جنت کی نعمتیں پاکر کامیاب ہونے والے اپنے اس ایمان راسخ اور اس کے اثرات و نتائج کے متعلق خبردیتے ہوئے کہیں گے : ﴿ قَالُوْٓا اِنَّا كُنَّا قَبْلُ فِيْٓ اَہْلِنَا مُشْفِقِيْنَ ، فَمَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَوَقٰىنَا عَذَابَ السَّمُوْمِ ، ﴾ [٥٢:٢٧] ’’ بولے بیشک ہم اس سے پہلے اپنے گھروں میں سہمے ہوئے تھے۔تو اللہ نے ہم پر احسان کیا اور ہمیں لُو کے عذاب سے بچالیا۔‘‘ بیشک یہ خوف اور ڈرانسان کو اس دن کی تیاری کے لیے مستعد کرتا ہے۔ جیساکہ فرمان الٰہی ہے:  ﴿ فَاَمَّا مَنْ اُوْتِيَ كِتٰبَہٗ بِيَمِيْنِہٖ ، فَيَقُوْلُ ہَاؤُمُ اقْرَءُوْا كِتٰبِيَہْ ، اِنِّىْ ظَنَنْتُ اَنِّىْ مُلٰقٍ حِسَابِيَہْ ، ﴾ [٦٩:٢٠] ’’ تو وہ جو اپنا نامہٴ اعمال دہنے ہاتھ میں دیا جائے گا کہے گا لو میرے نامہٴ اعمال پڑھو، مجھے یقین تھا کہ میں اپنے حساب کو پہنچوں گا۔‘‘ یعنی میرا دو ٹوک عقیدہ اور پختہ ایمان پر تھا کہ یقیناً مجھ سے حساب لیا جائے گا؛ اور مجھے رب کے سامنے کھڑا ہونا ہے ؛ اور اس ایمان کا یہ ثمرہ تھا کہ میں نے اس دن کے لیے تیاری کی اور مستعد رہا۔  آخرت کے دن پر ایمان میں قیامت کی ان نشانیوں پر ایمان بھی شامل ہے؛ جو اس سے پہلے پیش آئیں گی؛ یہ نشایناں چھوٹی بھی ہیں بڑی بھی۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿ فَہَلْ يَنْظُرُوْنَ اِلَّا السَّاعَۃَ اَنْ تَاْتِيَہُمْ بَغْتَۃً ، فَقَدْ جَاءَ اَشْرَاطُہَا ، ﴾ [٤٧:١٨] ’’ تو کس کے انتظار میں ہیں مگر یہ کہ قیامت ان پر اچانک آجائے، کہ اس کی علامتیں تو آہی چکی ہیں ۔‘‘
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter