Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم سخن دل اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰه مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَامُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّا بَعْدُ : قارئین محترم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ؛ و بعد ! مولائے کریم سبحانہ و تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس مہربان ہستی کے فضل و کرم سے آج آپ بھائیوں کی خدمت میں ’’تمام نعمہ ‘‘ پیش کی جارہی ہے؛ جو کہ شرح الدروس المہمة کا اردو ترجمہ ہے اور یہ کتاب در اصل عقیدہ کی مشہور کتاب ’’ الدروس المہمة لعامة الأمة ‘‘ کی عربی شرح ہے۔ شارح شیخ عبدالرزاق بن عبد المحسن البدرحفظہ اللہ عالم اسلام کے مشہور علمائے دین میں سے ہیں ۔ آپ کا طریقہ کار یہ رہا ہے کہ آپ ہر جملہ کی ایسی جامع اور مانع شرح کردیتے ہیں ؛ جو کہ عوام کے لیے بہت مفید ہے۔ اردو قارئین کی ضرورت کے پیش نظر اس کتاب کا مکمل ترجمہ کردیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ احادیث اور آیات کا عربی متن باقی رہے ؛ اور اس متن پر اعراب بھی لگا دیے گئے ہیں ۔ ایسے ہی احادیث مبارکہ کی تخریج بھی کردی ہے۔ اور ساتھ ہی جا بجا احادیث کی شرح اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ؛ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کہیں پر کوئی غلطی نظر آئے؛ خواہ وہ ترجمہ میں ہو یا طباعت یا اعراب میں ؛ تو خیر خواہی کے جذبہ کے تحت وہ ضرور اس سے آگاہ کریں ۔ آپ کا اجر اللہ کے پاس ہے۔ اصل میں یہ کتاب ہمارے ادارہ ’’مرکز حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما‘‘ میں عوام الناس کو پڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جدہ شہر میں قائم یہ ادارہ گزشتہ پندرہ سال سے اپنی شبانہ روز محنتوں میں اللہ کے دین کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہم نہ صرف معمر افراد کو دین کی تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں ؛ بلکہ بچوں کے لیے بھی ہمارے اسکول قائم ہیں ۔ جہاں پر ان کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے۔ حج اور عمرہ کے مواسم میں ہمارے داعی حضرات اور داعیات زائرین بیت اللہ کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں ۔ ان کی مناسب رہنمائی کرنا؛ ان تک اچھی کتاب پہنچانا اور ان کے مسائل کے حل میں مدد دینا ہماری اوّلین ترجیح
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter