Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

فَلْيَعْبُدُوْا رَبَّ ہٰذَا الْبَيْتِ ، :....’’پس چاہیے کہ اس گھر کے مالک کی عبادت کریں ‘‘یعنی اپنی عبادات خالص اسی کے لیے بجا لائیں اور اپنی عبادات میں اس کی توحید کا اہتمام کریں ؛ دین کو خالص اس کے لیے کردیں ۔اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہرائیں اور نہ ہی اس کا ہم پلہ بنائیں ۔ الَّذِيْٓ اَطْعَمَہُمْ مِّنْ جُوْعٍ ، ۙ وَّاٰمَنَہُمْ مِّنْ خَوْفٍ ، :....’’جس نے ان کو بھوک میں کھانا کھلایا اور خوف سے امن بخشا‘‘یعنی وہ ذات جس نے ان پر کھانے اورامن کا انعام کیا؛ پس یہ نعمتیں اور اس انعام کرنے والے کے شکر اور دین کو اس کے لیے خالص کرنے کو واجب کرتی ہیں ؛کہ عبادت میں اس کی توحید بجا لائی جائے _تبار ک و تعالیٰ _۔  سورت ماعون بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ﴿اَرَءَيْتَ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ ، فَذٰلِكَ الَّذِيْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَ ، وَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ ، فَوَيْلٌ لِّلْمُصَلِّيْنَ ، الَّذِيْنَ ہُمْ عَنْ صَلَاتِہِمْ سَاہُوْنَ ، الَّذِيْنَ ہُمْ يُرَاۗءُوْنَ ، وَيَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ ، ﴾ ’’بھلا آپ نے اس شخص کو دیکھا جو روزِ جزا کو جھٹلاتا ہے؟ یہ وہی ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ۔اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے ترغیب نہیں دیتا۔ تو ایسے نمازیوں کی خرابی ہے ۔جو نماز کی طرف سے غافل رہتے ہیں ۔جو ریا کاری کرتے ہیں ۔اور برتنے کی چیزیں مانگے نہیں دیتے۔‘‘ اَرَءَيْتَ :....’’اے نبی ! بھلا آپ نے دیکھاہے ‘‘ یہاں پر سوال تعجب کے لیے ہے۔ ﴿ الَّذِيْ يُكَذِّبُ بِالدِّيْنِ ، ﴾ :’’ جوشخص روزِ جزا کو جھٹلاتا ہے؟‘‘یعنی بدلہ دیے جانے کو؛ دوبارہ اٹھنے اور اللہ تعالیٰ کے سامنے پیش ہونے؛اور اس سے ملاقات کو جھٹلاتا ہے؟ اور اس دین کو جھٹلاتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے شریعت مقرر کیا ہے؛ اوراپنے بندوں کو اس دین کے اختیار کرنے کی دعوت دی ہے جو دین اللہ تعالیٰ کی توحید اور اس کے لیے اخلاص پر قائم ہے ۔  فَذٰلِكَ الَّذِيْ يَدُعُّ الْيَتِيْمَ ، وَلَا يَحُضُّ عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ ، :....’’یہ وہی ہے، جو یتیم کو دھکے دیتا ہے ۔اور فقیر کو کھانا کھلانے کے لیے ترغیب نہیں دیتا‘‘یعنی اس تکذیب کے ثمرہ اورنتیجہ میں انسان کا یہ حال ہو جاتا ہے کہ﴿ يَدُعُّ الْيَتِيْمَ ، ﴾: وہ یتیموں کو دھکے دیتا ہے؛ اور انہیں بہت سخت ڈانٹتا ہے؛ اور بہت بری طرح سے دھتکار دیتا ہے۔ان کے ساتھ شفقت اور رحمت کا برتاؤ نہیں کرتا۔﴿وَلَا يَحُضُّ ﴾: اور نہ ہی دوسروں کو ترغیب دیتا ہےکہ ﴿عَلٰي طَعَامِ الْمِسْكِيْنِ ، ﴾: مسکینوں کو کھانا کھلائیں ۔ کیونکہ وہ جب بذات خود نہ ہی کھانا کھلاتا ہے؛ نہ ہی ان پر
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter