Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

الْحَسَنُ،))’’ اسی کی ساری نعمتیں ہیں اسی کا فضل اور ثنا ء حسن ہے۔‘‘یعنی جیسے وہ نعمتیں انعام کرنے میں اکیلا وحدہ لا شریک ہے؛ ایسے ہی وہ فضل و احسان میں بھی اکیلا ہے کوئی اس کا ساتھی اور ساجھی نہیں ۔ اوروہی اکیلا ہر اچھی تعریف اور ثنائے حسن کا عظیم الشان صفات اور اسماء حسنی کا مالک ہے۔ یہ اس کی توحید کے دلائل ہیں جو عبادت میں اس کی انفرادیت (توحید) بجالانے کو واجب کرتے ہیں ۔‘‘ اسی کی ساری نعمتیں ہیں اسی کا فضل و ثنا ء حسن ہے اللہ کے سواء کوئی معبود نہیں ہم خالص اسی کی عبادت کرنے والے ہیں اگرچہ کافر ناپسند کریں ۔‘‘ ٭ تیسری بار’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘ کے بعد فرمایا : (( مُخْلِصِیْنَ لَہُ الدِّیْنَ))’’ ہم خالص اسی کی عبادت کرنے والے ہیں ‘‘ اس میں بیان کیا جارہا ہے کہ کلمہ توحید ہی کلمہ اخلاص ہے۔ یعنی دین کو اللہ کے لیے خالص کرنا هہے؛ ارشاد ربانی ہے:  ﴿ وَمَآ اُمِرُوْٓا اِلَّا لِــيَعْبُدُوا اللّٰهَ مُخْلِصِيْنَ لَہُ الدِّيْنَ ، ۙ ﴾ [البینة 98] ’’ ان کو یہی حکم دیا گیا تھا کہ صرف اللہ کی عبادت کریں دین کو اس کے لیے خالص کرتے ہوئے۔‘‘ پس جب ہم اپنی زبانوں سے ’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘ کہتے ہیں ؛ تو جس اخلاص پر یہ کلمہ دلالت کرتا ہے؛ اس پر اپنے دلوں سے عقیدہ اوریقین بھی رکھتے ہیں ؛ اس طرح کرنے سے ہی ہم سچے مؤمن ہوسکتے ہیں ۔ اس کلمہ میں جو مسلمانوں کے لیے ہر نماز کے بعد بطور ذکر کے دوہرانا مشروع کیا گیا ہے؛ آپ دیکھتے ہیں کہ ’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘کا مدلول بھی پایا جاتا ہے اوراس کے معانی کی تاکید بھی ملتی ہے۔ اور اس مدلول کی تحقیق بھی ہے جس پر یہ کلمہ دلالت کرتا ہے۔ اور اگر ہم چاہیں کہ کلمہ ’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘ کی ایک جامع تعریف ان تینوں اذکار کی روشنی میں بطور خلاصہ کے نکال لائیں ؛ جو کہ نماز کے بعد کہنے مشروع ہیں ؛ تو وہ یہی معنی ہے: ’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘کہ ہم اللہ کے علاوہ کسی کی بندگی نہ کریں ؛ اور وہ اکیلا وحدہ لاشریک ہے؛ اور دین کو اس کے لیے خالص کردیں ۔ یہ کلمہ’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘ کی سب سے زیادہ جامع خوبصورت اور مکمل تعریف اور معنی ہے۔  خلاصہ کلام !ہمیں یہ جان لینا چاہیے کہ:یہ ’’لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ‘‘ کاکلمہ صرف زبانی الفاظ و کلام نہیں ؛اور نہ ہی صرف ایسا کلام ہے جو بعض متعین اوقات یا حالات میں پڑھا جاتا ہے؛ بلکہ یہ اذکار انسان کی توحید کی تجدید سے عبارت ہیں اور یہ اللہ تعالیٰ کے ساتھ عہد کی توثیق ہے؛ کہ اس کی توحید کے حقائق بجالائیں گے اور دین کو اس کے لیے خالص کریں گے ۔ پس مسلمان اپنی صبح و شام میں یہ کلمات پڑھتا ہے؛ اور اپنی نمازوں میں بھی اور چلنے پھرنے میں بھی؛ اور دیگر تمام تر امور میں بھی۔ وہ توحید کے عہد نامے اور اس عظیم میثاق کی تجدید کرتا ہے کہ انسان دین کو اللہ تعالیٰ کے لیے خالص کرے گا ۔ اور خضوع و ذلت و انکساری کے ساتھ صرف اپنے رب کی عبادت بجا لائے گا۔پس وہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کسی کو نہ پکارے اور نہ ہی اللہ کے علاوہ کسی سے سوال کرے نہ کسی سے مشکل کشائی چاہے؛ نہ ہی اللہ
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter