Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

تفصیلاً: ہم ان کی ان ذمہ داریوں پر ایمان رکھتے ہیں جو کتاب و سنت میں وارد ہوئی ہیں ۔کوئی فرشتہ وحی پر مامور ہے۔جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿نَزَلَ بِہِ الرُّوْحُ الْاَمِيْنُ ، عَلٰي قَلْبِكَ لِتَكُوْنَ مِنَ الْمُنْذِرِيْنَ ، ﴾ [٢٦:١٩٤] ’’ اسے روح الا مین لے کر اترا؛آپ کے دل پر تاکہ آپ ڈر سنانے والوں میں سے ہو جاؤ۔‘‘  کسی فرشتے کی ذمہ داری روح قبض کرنا ہے؛ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿ قُلْ يَتَوَفّٰىكُمْ مَّلَكُ الْمَوْتِ الَّذِيْ وُكِّلَ بِكُمْ ﴾ [٣٢:١١] ’’فرمادیں : تمہیں وفات دیتا ہے موت کا فرشتہ جو تم پر مقرر ہے۔‘‘ اور کچھ کی ذمہ داری انسان کی حفاظت کرنا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿لَہٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْہِ وَمِنْ خَلْفِہٖ يَحْفَظُوْنَہٗ مِنْ اَمْرِ اللہِ ، ۭ ﴾[١٣:١١] ’’آدمی کے لیے بدلی والے فرشتے ہیں اس کے آگے پیچھے کہ بحکم الٰہی اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔‘‘  کچھ کی ذمہ داری انسان کے اعمال لکھنا ہے ؛ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿ وَاِنَّ عَلَيْكُمْ لَحٰفِظِيْنَ ، كِرَامًا كَاتِبِيْنَ ، ﴾ [٨٢:١١] ’’ اور بیشک تم پر کچھ نگہبان ہیں معزز لکھنے والے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿مَا يَلْفِظُ مِنْ قَوْلٍ اِلَّا لَدَيْہِ رَقِيْبٌ عَتِيْدٌ ، ﴾[٥٠:١٨] ’’ کوئی بات وہ زبان سے نہیں نکالتا کہ اس کے پاس ایک محافظ تیار نہ بیٹھا ہو۔‘‘ کچھ کی ذمہ داری بارش پر ہے؛ اور ان کے علاوہ ان کی دیگر بھی ذمہ داریاں ہیں جن کی تفصیل کتاب و سنت میں وارد ہوئی ہے؛ ہم ان تمام امور پر ایمان رکھتے ہیں۔ اور حدیث مبارک میں یہ بھی آیا ہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :  ((وَمَا اجْتَمَعَ قَوْمٌ فِي بَيْتٍ مِنْ بُيُوتِ اللّٰهِ يَتْلُونَ کِتَابَ اللّٰهِ وَيَتَدَارَسُونَہُ بَيْنَہُمْ إِلَّا نَزَلَتْ عَلَيْہِمْ السَّکِينَةُ وَغَشِيَتْہُمْ الرَّحْمَةُ وَحَفَّتْہُمْ الْمَلَائِکَةُ وَذَکَرَہُمْ اللّٰهُ فِيمَنْ عِنْدَہُ))(مسلم) ’’اور جو لوگ اللہ کے گھروں میں سے کسی گھر میں اللہ کی کتاب کی تلاوت کرتے اور اس کی تعلیم میں مصروف ہوتے ہیں ان پر سکینہ نازل ہوتی ہے اور رحمت انہیں ڈھانپ لیتی ہے اور فرشتے انہیں گھیر لیتے ہیں اور اللہ ان کا ذکر اپنے پاس موجود فرشتوں میں کرتے ہیں ۔‘‘ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے :
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter