Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

’’بیشک تم میں سے کسی ایک کے سینے میں ایمان ایسے ہی پرانا ہو جاتا ہے جیسے پرانا کپڑا بوسیدہ ہو جاتا ہے ؛ پس اللہ تعالیٰ سے دعا کیا کرو کہ تمہارے دلوں میں ایمان کی تجدید ہو جائے۔‘‘ [مستدرک 5 ؛ معجم الکبیر 84 ؛ صحیحہ 1585] پس ہر رات میں ان دو آیات کی تلاوت سے ایمان کی تجدید اور استحضار ہوتا ہے؛ اور وہ ان عظیم اصولوں پر کیا گیا وعدہ یاد آتا ہے۔ خصوصاً جب انسان غور و فکر کے ساتھ ان آیات کی تلاوت کرے۔اوروہ کتنی ہی قابل قدر رات ہوگی جب مؤمن ان عظیم اصولوں پر تجدیدعہد کرتا ہوگا جن پر تمام دین کی عمارت قائم ہے۔  ٭ اس عظیم سورت کے درمیان میں بھی ان اصولوں کا ذکر آیا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ لَيْسَ الْبِرَّ اَنْ تُوَلُّوْا وُجُوْھَكُمْ قِـبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلٰكِنَّ الْبِرَّ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَالْمَلٰۗىِٕكَۃِ وَالْكِتٰبِ وَالنَّبِيّٖنَ ، ﴾ [٢:١٧٧] ’’ نیکی یہی نہیں کہ تم مشرق یا مغرب کو (قبلہ سمجھ کر ان) کی طرف منہ کرلو بلکہ نیکی یہ ہے کہ لوگ اللہ پر اور روز آخرت پر اور فرشتوں پر اور کتاب پر اور پیغمبروں پر ایمان لائیں ۔‘‘ یہاں بھی اللہ تعالیٰ نے ان عظیم اصولوں کا ذکر کیا ہے۔ یہ جتنی بھی آیات گزری ہیں ؛ جن میں اصول ایمان کا بیان ہے ؛ ان میں تقدیر پر ایمان کا بیان نہیں آیا؛ حالانکہ تقدیر پر ایمان اللہ تعالیٰ پر ایمان کو شامل ہے۔ اور تقدیر الٰہی پر ایمان کا ذکر دیگر کئی ایک آیات میں آیا ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ اِنَّا كُلَّ شَيْءٍ خَلَقْنٰہُ بِقَدَرٍ ، ﴾ [٥٤:٤٩] ’’ہم نے ہر چیز اندازہٴ مقرر کے ساتھ پیدا کی ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ الَّذِيْ خَلَقَ فَسَوّٰى ، وَالَّذِيْ قَدَّرَ فَہَدٰى ، ﴾[٨٧:٣] ’’جس نے بنایا پھر درست کیا۔اور جس نےاندازہ ٹھہرایا پھرہدایت دی۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ ثُمَّ جِئْتَ عَلٰي قَدَرٍ يّٰمُوْسٰى ، ﴾[٢٠:٤٠] ’’ پھر اے موسیٰ تم (قابلیت رسالت کے) اندازے پر آ پہنچے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ فَقَدَرْنَا ، فَنِعْمَ الْقٰدِرُوْنَ ، ﴾[٧٧:٢٣] ’’پھر اندازہ مقرر کیا اور ہم کیا ہی خوب اندازہ کرنے والے ہیں ۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰي كُلِّ شَىْءٍ قَدِيْرٌ ، ﴾ [٢:٢٠]
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter