Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

رسالت اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے ؛ رسولوں کا کام اس کی تبلیغ ہے اور ہم پر واجب اس کو ماننا ہے۔‘‘ [سبق تخریجہ] یہ اہل ایمان کا حال ہے۔ وہ ہر اس چیز پر ایمان رکھتے ہیں جو رسولوں کی طرف سے ان تک پہنچے؛ یا انہیں اس کی تبلیغ کی جاتی ہے۔ اور وہ اسے مانتے اور تسلیم کرتے ہیں ؛ اس میں کسی قسم کا تردد یا توقف نہیں کرتے؛ فرمان الٰہی ہے: ﴿ اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِہٖ ثُمَّ لَمْ يَرْتَابُوْا ﴾[٤٩:١٥] ’’مومن تو وہ ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لائے پھر شک میں نہ پڑے۔‘‘ یعنی انہوں نے پختہ یقین کرلیا اور کسی شک وشبہ کا شکار نہیں ہوتے۔  اس جملہ : ﴿ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ﴾’’ غیب پر ایمان لاتےہیں ‘‘ کے تحت تمام اصول ایمان داخل ہوتے ہیں ؛ جیسے اللہ تعالیٰ پر ایمان ؛ اس کے اسماء و صفات اور عظمت و جلال اور افعال پر ایمان ؛ اور اللہ تعالیٰ کے متعلق ؛ فرشتوں اور کتابوں کے متعلق؛ اور سابقہ انبیاء و مرسلین علیہم السلام سے متعلق ان تمام چیزوں پر ایمان جن کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے دی ہے ۔ اور دیگر امور پر ایمان۔  پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں :﴿ وَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ ﴾ ’’اور جو کتاب آپ پر نازل ہوئی اس پر ایمان لاتے۔‘‘مراد قرآن کریم ہے؛ اور﴿ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ، ﴾’’ اور جو کتابیں آپ سے پہلے نازل ہوئیں ‘‘یعنی اللہ کی طرف سے نازل کردہ کتابیں ؛ اس میں ان رسولوں پر ایمان لانا بھی شامل ہے جن پر یہ کتابیں نازل ہوئی ہیں ۔ ﴿وَبِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ يُوْقِنُوْنَ ، ﴾ [٢:٥]’’اوروہ آخرت کا یقین رکھتے ہیں ۔‘‘یہ بھی ایمان کے اصولوں میں سے ایک اصول کا ذکر ہے؛ یعنی آخرت کے دن پر ایمان رکھنا۔ پس سورت بقرہ کا یہ ابتدائی حصہ ان عظیم اصولوں اور مضبوط قواعد پر مشتمل ہے جن پر دین الٰہی کی بنیاد قائم ہے۔ پھر اللہ تعالیٰ اسی سورت میں فرماتے ہیں : ﴿ قُوْلُوْٓا اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَمَآ اُنْزِلَ اِلَيْنَا وَمَآ اُنْزِلَ اِلٰٓى اِبْرٰھٖمَ وَاِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَ وَيَعْقُوْبَ وَالْاَسْـبَاطِ وَمَآ اُوْتِيَ مُوْسٰى وَعِيْسٰى وَمَآ اُوْتِيَ النَّبِيُّوْنَ مِنْ رَّبِّہِمْ ، لَا نُفَرِّقُ بَيْنَ اَحَدٍ مِّنْھُمْ وَنَحْنُ لَہٗ مُسْلِمُوْنَ ، ﴾ [٢:١٣٦] ’’ فرمادیجیے: ہم اللہ پر ایمان لائے اور جو کتاب ہم پر اتری، اس پر اور جو (صحیفے) ابراہیم اور اسمٰعیل اور اسحاق اور یعقوب اور ان کی اولاد پر نازل ہوئے ان پر اور جو (کتابیں ) موسیٰ اور عیسی کو عطا ہوئیں ، اور جو پیغمبروں کو ان کے رب کی طرف سے ملیں ، ان پر (سب پر ایمان لائے) ہم ان پیغمبروں میں سے کسی میں کچھ فرق نہیں کرتے اور ہم اسی ( اللہ واحد) کے فرمانبردار ہیں ۔‘‘ یہ حکم اللہ تعالیٰ پر ایمان لانے کو ؛ اور ہر اس چیز پر ایمان لانے کو شامل ہے جو اللہ تعالیٰ نے نازل کی ہے؛ اور اس کے اندر تمام اصول ایمان آجاتے ہیں ۔ بیشک جب اللہ پر ایمان کہا جاتا ہے تو وہ اللہ تعالیٰ پر اوراس کے تمام ان احکام
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter