Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

نمایاں رہا ہے۔  ایمان کے اصول آپس میں ایک دوسرے کے ساتھ لازم و ملزوم اور مربوط ہیں ؛ ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے۔ایمان کے کچھ اجزاء اس کے باقی حصوں کا مطالبہ کرتے ہیں ۔ اور ان میں بعض کا یا کسی ایک کا انکار کرنا باقی تمام کے انکار اور کفر کو لازم کرتا ہے۔ پس دین کا قیام ایمان کے بغیر ممکن ہی نہیں ۔ اوریہ اصول آپس میں یکجا ہیں ۔ پس جو کوئی ان اصولوں میں سے کچھ بھی ترک کردے؛ اس پر ایمان نہ لائے؛ گویا کہ اس نے تمام ایمان کو اور سارے اعمال کو باطل کردیا۔ اوروہ آخرت میں گھاٹا پانے والوں میں سے ہوگا۔ پہلے بھی گزر چکا کہ ایمان کے ان اصولوں کی مثال ایسے ہی ہے جیسے درخت کے لیے جڑیں ۔ آپ دیکھتے ہیں کہ اگر کسی درخت کی جڑیں کاٹ دی جائیں تو اس کاا نجام کیا ہو گا؟ یہی حالت ایمان کی ہے۔ جب ان عظیم اصولوں میں سے کسی ایک کا انکار کردیا جائے تو باقی ایمان قائم نہیں رہ سکتا۔  اس اصول کا بیان اللہ تعالیٰ کی کتاب اور رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں وارد ہوا ہے۔ پس اس بنیاد پر جیسے انسان کا حصہ کتاب اللہ اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تلاوت اور فہم اور تأمل وتدبر میں زیادہ ہوگا؛ تو ان اصولوں میں بھی اس کا نصیب اورحصہ زیادہ اوربڑا ہوگا۔اس لیے کہ قرآن کریم اور سنت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فہم اور سمجھ کے اعتبار سے لوگوں کے ایمان میں بھی فرق ہوتا ہے۔ پس جب انسان کی دل میں اس کی عظمت زیادہ ہوگی؛ اوران اصولوں پر اس کے شواہد اور دلائل و براہین مضبوط اور متمکن ہوں گے؛ جن کی وجہ سے شیطان کی طرف سے وارد شبہات کا ازالہ کیا جاسکے؛ تو اس کا ایمان بھی مضبوط ؛ راسخ اور متمکن (قرار پکڑے ہوئے ) ہوگا۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ وَاِذَا مَآ اُنْزِلَتْ سُوْرَۃٌ فَمِنْھُمْ مَّنْ يَّقُوْلُ اَيُّكُمْ زَادَتْہُ ہٰذِہٖٓ اِيْمَانًا ، فَاَمَّا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا فَزَادَتْھُمْ اِيْمَانًا وَّھُمْ يَسْتَبْشِرُوْنَ ، وَاَمَّا الَّذِيْنَ فِيْ قُلُوْبِہِمْ مَّرَضٌ فَزَادَتْھُمْ رِجْسًا اِلٰى رِجْسِہِمْ وَمَاتُوْا وَھُمْ كٰفِرُوْنَ ، ﴾ [٩:١٢٥] ’’ اور جب کوئی سورہ نازل ہوتی ہے تو بعض منافق پوچھتے کہ اس سورہ نے تم میں سے کس کا ایمان زیادہ کیا ہے ۔ سو جو ایمان والے ہیں ان کا ایمان تو زیادہ کیا اور وہ خوش ہوتے ہیں اور جن کے دلوں میں مرض ہے، ان کے حق میں خبث پر خبث زیادہ کیا اور وہ مرے بھی تو کفر کی حالت۔‘‘ قرآن کریم نے ان اصولوں کو پوری طرح سے اجمالاً و تفصیلاً کافی و شافی بیان کردیا ہے۔ایسے ہی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت میں بھی اس کا مکمل اورشافی بیان ہے۔ یہاں پر کچھ دیر ہمیں ان آیات کے ساتھ تدبر کے لیے رکنا ہوگا جن میں ان ایمانی اصولوں کا بیان ہوا ہے؛ خصوصاً جامع آیات کے ساتھ۔ ٭  اس میں سب سے پہلا بیان سورت بقرہ میں وارد ہوا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ ھُدًى لِّلْمُتَّقِيْنَ ، الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِالْغَيْبِ وَيُـقِيْمُوْنَ الصَّلٰوۃَ وَمِمَّا رَزَقْنٰھُمْ يُنْفِقُوْنَ ، وَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمَآ اُنْزِلَ مِنْ قَبْلِكَ ، وَبِالْاٰخِرَۃِ ھُمْ يُوْقِنُوْنَ ، اُولٰۗىِٕكَ عَلٰي
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter