Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

زکوة اس بہت سارے مال میں سے ایک تھوڑا سا حصہ ہے جو اللہ تعالیٰ نے مالدار لوگوں کو عطا کیا ہے۔یہ صدقہ مال دار لوگوں سے لے کر فقیروں پر لوٹادیا جاتا ہے۔اور اس پر بہت ساری مصلحتیں اور منافع مرتب ہوتے ہیں ۔آپس میں محبت بڑھتی ہے؛ ایک دوسرے کی کفالت ؛ باہمی ہمدردی اور تعاون پیدا ہوتے ہیں ۔اورمذموم خصلتوں سے نجات ملتی ہے جیسے حسدو بغض؛ دشمنی اور دیگر امور۔ یہ دین اسلام کے بڑے محاسن میں سے ایک ہے۔ کیونکہ اس سے اسلامی معاشروں کی بہت بڑی مصلحتیں پوری ہوتی ہیں ۔اور اس سے اسلام کے نظام تکافل کی قوت کااظہار ہوتا ہے جس کی وجہ سے زکواة واجب کی گئی ہے۔’’یہ ایسا صدقہ ہے جو ان کے مالدار لوگوں سے وصول کرکے ان کے فقراء میں تقسیم کیا جاتا ہے۔‘‘ [البخاري 1496 مسلم 19 ؛ من حديث ابن عباس] اس لیے یہ انتہائی ضروری ہے کہ مسلمان اس عظیم الشان فریضہ کا اہتمام کرے۔ پس جس کسی کے پاس اتنا مال ہو جو نصاب کی مقدار کو پہنچتا ہو؛ تو اس پر زکواة کے احکام سیکھنا واجب ہو جاتے ہیں تاکہ وہ ویسے ہی یہ فریضہ پورا کرسکے جیسے اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے۔اوریہ کہ انسان دل کی خوشی سے زکواة ادا کرتا رہے؛ اور اس پر اللہ تعالیٰ کی قربت کا امیدوار رہے تاکہ اس عظیم عبادت کے حقائق کو پورا کرکے بہت بڑی کامیابی حاصل کرسکے۔اللہ تعالیٰ کی قربت چاہنے والے کسی نفلی عمل سے اللہ کی قربت اس سے بڑھ کر حاصل نہیں کرسکتے جنتی قربت اس کا عائد کردہ فریضہ اداکرنے سے ملتی ہے۔  چوتھا رکن روزہ: ....رمضان بہت ہی مبارک اور عظیم مہینہ ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس ماہ کے روزے اپنے بندوں پر فرض کئے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا كُتِبَ عَلَيْكُمُ الصِّيَامُ كَـمَا كُتِبَ عَلَي الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ لَعَلَّكُمْ تَتَّقُوْنَ ، ﴾ [٢:١٨٣] ’’اے مومنو! تم پر روزے فرض کئے گئے ہیں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض کئے گئے تھے تاکہ تم پرہیزگار بنو۔‘‘ روزہ سے اللہ تعالیٰ کے تقوی کے حقائق پورے ہوتے ہیں اور نفوس کو اپنی رعونت ؛ اتباع نفس اورملذات و شہوات سے نجات ملتی ہے۔ اور نفوس کی ان چیزوں سے صبر کرنے پر تربیت ہوتی ہیں جو اس سے موافقت رکھتی ہیں ؛ اور ان کی خواہش ہوتی ہے۔ پس جب روزہ کی وجہ سے نفس کی تربیت اس ڈگر پر ہوجاتی ہے تو اس کے لیے بہت سارے ان حرام کاموں کا ترک کرنا آسان ہو جاتا ہے جن کو چھوڑے بغیر تقوی پورا نہیں ہوسکتا۔  پس روزہ بندے کے لیے گناہوں سے اور اللہ تعالیٰ کی ناراضگی سے ایک ڈھال ہے۔ اس میں مصلحتیں اور بہت بڑی خیروبرکت ہے۔ یہ سال میں ایک مہینہ ہے جس کے روزے اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں پر فرض کئے ہیں ۔ جس انسان کواس طرح سے روزہ رکھنے کی توفیق نصیب ہوگئی جیسے کہ ہونی چاہیے تو یہ اس کے سارے سال کے لیے زاد سفر ہے۔ وہ ایک ماہ روزے رکھے گا؛ مگر اس کے اثرات ان شاء اللہ پورا سال باقی رہیں گے۔ 
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter