Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

ارکان میں سے ایک ہے۔نماز بروزقیامت کسی انسان کے سچے ایمان کی دلیل و برہان ہوگی۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (( مَنْ حَافَظَ عَلَیْھَا کَانَتْ لَہ، نُوْرًا وَبُرْھَانًا وَ نَجَاۃَ یَوْمَ الْقِیَامَۃِ وَمَنْ لَّمْ یُحَافِظْ عَلَیْھَا لَمْ تَکُنْ لَہ، نُوْرًا وَلَا بُرْھَانَا وَلَا نَجَاۃً وَکَانَ یَوْمَ القِیَامَۃِ مَعَ قَارُوْنَ وَ فِرْعَوْنَ وَ اُبَیِّ بْنِ خَلَفٍ)) [أحمد 6576؛ مسند دارمي 2763 ؛ شعب الايمان للبيهقي 2565 ؛ بسند جيد] ’’ جو آدمی نماز پر محافظت کرتا ہے؛ تو اس کے لئے یہ نماز نورو برہان ہوگی، نیز بروزقیامتنجات کا ذریعہ بنے گی اور جو آدمی نماز پر محافظت نہیں کرتا تو اس کے لئے نماز نہ نور ہو گی، نہ برہان؛اور نہ نجات کا ذریعہ ۔بلکہ ایسا آدمی قیامت کے روز قارون، فرعون، ہامان اور ابی ابن خلف کے ساتھ (عذاب میں مبتلا) ہوگا۔‘‘ پس نماز ہی برہان ہے؛ یعنی کسی انسان کے سچے ایمان کی گواہ اور دلیل ہے۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ اِنَّمَا يَعْمُرُ مَسٰجِدَ اللّٰهِ مَنْ اٰمَنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ وَاَقَامَ الصَّلٰوۃَ ﴾ [٩:١٨] ’’ اللہ کی مسجدوں کو تو وہ لوگ آباد کرتے ہیں جو اللہ پر اور روز قیامت پر ایمان لاتے ہیں اور نماز پڑھتے۔‘‘ ہمارے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے وارد مبارک حدیث میں ہے آپ نے ارشاد فرمایا:  ((العھد الذي بیننا وبینھم الصلاۃ، فمن ترکھا فقد کفر)) (أحمد22937 ؛ترمذی 2621؍صحیح) ’’ہمارے اور ان کے درمیان عہدوپیمان نماز ہے ، پس جس نے نماز کو چھوڑا ، اس نے کفر کیا۔‘‘ ( احمد ، ابو داؤد، ترمذی ، ابن ماجہ، البانی رحمہ اللہ نے صحیح کہا ہے ۔) اللہ کے دین میں نماز کی شان بہت بڑی ہے۔ اوربروز قیامت سب سے پہلے انسان سے اسی کے بارے میں سوال ہو گا۔اگر نمازیں مقبول ہوں گی ؛ تو وہ نجات پا جائے گا اور کامیاب ہوگا۔ اور اگرنمازیں رد کردی گئیں تو ناکام و نامراد ہوا ۔ قرآن کریم میں بہت ساری نصوص نمازیں قائم کرنے اور ان کی حفاظت اور ان کے اوقات کی پابندی کے بارےمیں واردہوئی ہیں ۔اور نمازوں سے غفلت برتنے سے اور ان میں کمی بیشی کرنے سے ؛اورو ضائع کردینے سے ڈرایا گیا ہے۔ ان میں سے ایک اللہ تعالیٰ کا یہ فرمان ہے: ﴿ حٰفِظُوْا عَلَي الصَّلَوٰتِ وَالصَّلٰوۃِ الْوُسْطٰى ، وَقُوْمُوْا لِلّٰهِ قٰنِتِيْنَ ، ﴾ [٢:٢٣٨] ’’ نمازوں کی حفاظت کرو خصوصاً درمیانی نماز ؛ اور اللہ کے آگے ادب سے کھڑے رہا کرو۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوۃَ وَاٰتُوا الزَّكٰوۃَ ، ﴾ [٢:١١٠] ’’ اور نماز ادا کرتے رہو اور زکوٰة دیتے رہو۔‘‘ قرآن مجیدکے اکثر مواقع پر یہ حکم وارد ہوا ہے۔ اورایسے ہی اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ اِنَّ الصَّلٰوۃَ كَانَتْ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ كِتٰبًا مَّوْقُوْتًا ، ﴾ [٤:١٠٣]
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter