Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

اس آیت کو ’’آیت امتحان‘‘ کہا جاتاہے۔ پس جو کوئی اللہ تعالیٰ سے محبت کا دعوی کرتا ہے تو اسے چاہیے کہ اس آیت کی دلالت کی روشنی میں اپنے نفس کی سچائی کا امتحان لے۔  ٭٭٭ شیخ رحمہ اللہ فرماتے ہیں : ’’ اوریہ کہ اللہ کی عبادت اسی طریقہ پر کرنا جو اللہ اور اس کے رسول نے جائز و مشروع ٹھہرایا ہو ‘‘ نہ کہ اپنی خواہشات اوربدعات کے مطابق۔ اسی لیے آپ دیکھیں گے کہ احادیث میں کثرت کے ساتھ بدعات سے ڈرایا گیا اور ان سے منع کیا گیا ہے۔ وہ عظیم الشان احادیث جنہیں علمائے کرام نے دین کے ان اصولوں میں سے ایک اصول شمار کیا ہے جن پر دین اسلام کی عمارت قائم ہے وہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان ہے: (( مَنْ أَحْدَثَ فِي أَمْرِنَا ہَذَا مَا لَيْسَ فِيہِ فَہُوَ رَدٌّ )) [البخاري 2697 مسلم 1718] ’’ جس نے ہمارے دین میں کوئی ایسی نئی بات نکالی جو دین میں سے نہیں ہے تو وہ مردود ہے۔‘‘ اور ايک روایت میں ہے: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:  (( مَنْ عَمِلَ عَمَلًا لَيْسَ عَلَيْہِ أَمْرُنَا فَہُوَ رَدٌّ)) [مسلم 1718] ’’ جس نے ایسا عمل کیا جس پر ہمارا حکم نہیں ہے تو وہ نامقبول ہے۔‘‘ یعنی وہ عمل اس عمل کے کرنے والے پر لوٹا دیا جاتا ہے؛ اللہ کے ہاں قبول نہیں ہوتا۔ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) جب لوگوں میں خطبہ ارشاد فرماتے تو فرمایا کرتے :  (( أَمَّا بَعْدُ فَإِنَّ خَيْرَ الْحَدِيثِ کِتَابُ اللّٰهِ وَخَيْرُ الْہُدَیِ ہُدَیُ مُحَمَّدٍ وَشَرُّ الْأُمُورِ مُحْدَثَاتُہَا وَکُلُّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ )) [مسلم 867] ’’اما بعد! بہترین بات اللہ کی کتاب ہے اور بہترین سیرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ہے اور سارے کاموں میں بدترین کام بدعات ہیں (یعنی دین کے نام سے نئے طریقے جاری کرنا) اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘ حضرت عرباض بن ساریہ رضی اللہ عنہ سے روایت میں ہے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے ہیں :  ((فَإِنَّہُ مَنْ يَعِشْ مِنْکُمْ بَعْدِي فَسَيَرَی اخْتِلَافًا کَثِيرًا فَعَلَيْکُمْ بِسُنَّتِي وَسُنَّةِ الْخُلَفَائِ الْمَهْدِيِّينَ الرَّاشِدِينَ تَمَسَّکُوا بِہَا وَعَضُّوا عَلَيْہَا بِالنَّوَاجِذِ وَإِيَّاکُمْ وَمُحْدَثَاتِ الْأُمُورِ فَإِنَّ کُلَّ مُحْدَثَةٍ بِدْعَةٌ وَکُلَّ بِدْعَةٍ ضَلَالَةٌ )) [أحمد 17144 أبو داؤد 4607 ابن ماجہ 42] ’’ پس جو شخص تم میں سے میرے بعد زندہ رہے گا تو عنقریب وہ بہت زیادہ اختلافات دیکھے گا پس تم پر لازم ہے کہ تم میری سنت اورہدایت یافتہ خلفائے راشدین کی سنت کو پکڑے رہو اور اسے ڈاڑھوں سے محفوظ پکڑ کر رکھو اور دین میں بدعات سے بچ کر رہو کیونکہ ہر نئی چیز بدعت ہے اور ہر بدعت گمراہی ہے۔‘‘
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter