Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

تو کرتا ہو مگر دل سے اس کے مدلول پر یقین نہ رکھتا ہو؛ تووہ منافق ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ اِذَا جَاۗءَكَ الْمُنٰفِقُوْنَ قَالُوْا نَشْہَدُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُ اللہِ ، ۘ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ اِنَّكَ لَرَسُوْلُہٗ ، ۭ وَاللّٰهُ يَشْہَدُ اِنَّ الْمُنٰفِقِيْنَ لَكٰذِبُوْنَ ، ﴾ [١:٦٣] ’’ جب منافقین آپ کے پاس آتے ہیں توکہتے ہیں کہ ہم گواہی دیتےہیں بےشک آپ رسول اللہ ہیں اور اللہ جانتا ہے آپ یقیناً اس کے رسول ہیں ؛اور اللہ گواہی دیتا ہے کہ منافقین درحقیقت جھوٹے ہیں ۔‘‘ یعنی وہ اپنے اس اقرار میں جھوٹے ہیں ؛ اس لیے کہ جس چیز کا وہ زبانوں سے اقرار کرتے ہیں دل سے اس کا اعتقاد نہیں رکھتے۔یہ صرف زبانی ایک بات ہے؛ اس کے مدلولات پر اعتقاد سے دل خالی ہے۔ تو اس صورت میں اس کلمہ کا اقرار قبول نہیں کیا جاتا۔  پنجم:....ایسی محبت جو بغض و نفرت کے منافی ہو۔یعنی اس کلمہ کا اقرار کرنے والا اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم سے اور دین اسلام سے محبت کرتا ہو؛ اور ان مسلمانوں سے محبت کرتا ہو جو دین دار ہیں ؛ اور اللہ کی حدود اور اس کے احکام پر قائم ہوں ؛اور جوکوئی ’’ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّه‘‘کی مخالفت کرتا ہو؛یا پھر اس کے مخالف کفر و شرک کا اعتقاد رکھتا ہو؛ اس سے بغض رکھتا ہو۔ محبت کی اس شرط پر یہ آیت دلالت کرتی ہے؛ اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے: ﴿ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَّتَّخِذُ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ اَنْدَادًا يُّحِبُّوْنَہُمْ كَحُبِّ اللہِ ، ۭ وَالَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَشَدُّ حُبًّا لِّلّٰہِ ، ﴾ [١٦٥:٢] ’’ اور بعض لوگ ایسے ہیں جو غیر اللہ کو شریک (اللہ) بناتے اور ان سے اللہ کی سی محبت کرتے ہیں ۔ لیکن جو ایمان والے ہیں وہ تو اللہ ہی کے سب سے زیادہ محبت كکرنے والے ہیں ۔‘‘ اللہ تعالیٰ سے اہل ایمان کی محبت خالص محبت ہوتی ہے؛جبکہ مشرکین کی اللہ تعالیٰ سے محبت میں غیر کو بھی اس کا شریک ٹھہراتے ہیں ۔پس جب انہیں بروز قیامت جہنم میں داخل کیا جائے گا تو وہ کہیں گے :( اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے:) ﴿ تَاللّٰهِ اِنْ كُنَّا لَفِيْ ضَلٰلٍ مُّبِيْنٍ ، اِذْ نُسَوِّيْكُمْ بِرَبِّ الْعٰلَمِيْنَ ، ﴾ [٩٨:٢٦] ’’ اللہ کی قسم ہم تو صریح گمراہی میں تھے جب کہ تمہیں اللہ رب العالمین کے برابر ٹھہراتے تھے۔‘‘ پس ’’ لَا إِلَہَ إِلَّا اللَّه‘‘کا اقرار اس وقت فائدہ دیتا ہے جب وہ اللہ تعالیٰ کی محبت میں دل سے نکل رہا ہو۔ اس کلمہ سے اور اس کے مدلولات سے محبت کا بہت بڑا مقام ہے۔کیونکہ اس میں اللہ تعالیٰ کی توحید اوراس کے دین کا اخلاص پایا جاتا ہے؛ اور اس کلمہ کا اقرار کرنے والوں سے اور ان کے اعمال سے محبت ہوتی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک عظیم الشان دعا منقول ہے جس میں آپ اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں : ((أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُ إِلَى حُبِّكَ))(أحمد22190 ترمذی 3235 ) ’’اے اللہ! میں آپ سے آپ کی محبت کا سوال کرتا ہوں ؛ اور ان کی محبت کا جو آپ سے کرتے ہیں ؛ اور اس
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter