Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

مقصد ہی ایک دوسرے پر اپنے مال کی کثرت ظاہر کرنا ہوتا ہے۔ اس کثرت کی چاہت نے تمہیں اس مقصد سے غافل کردیا جس کے لیے تم پیدا کیے گئے تھےاور اس کے حقائق کو پورا کرنے کے لیے تمہیں عدم سے وجود بخشا گیا تھا؛ اور وہ مقصد ہے اللہ تعالیٰ کی عبادت۔بہت سارے لوگوں کا یہی حال ہے کہ وہ اپنی تخلیق کے مقصد یعنی اللہ تعالیٰ کی عبادت کو چھوڑ کردوسری چیزوں میں مشغول ہوگئے ہیں ۔ حَتّٰى زُرْتُمُ الْمَقَابِرَ ، :....’حتی کہ تم نے قبریں جا دیکھیں ‘‘یعنی تمہاری غفلت اور مشغولیت کا یہی حال رہا؛ اور تم ان چیزوں میں مگن رہے حتی کہ تمہاری موت آگئی اور تمہیں قبروں میں داخل کردیا گیا۔ اکثر لوگوں کا یہی حال ہوتا ہے ۔ آپ دیکھیں گے کوئی ایک اسی مال کی طلب میں تھک ہار کر ہانپ رہا ہوتا ہے کہ اسے موت آجاتی ہے۔ پھراسے قبر میں داخل کردیا جاتا ہے۔ قبروں میں داخل ہونے کو قبروں کی زیارت کا نام دیا گیا ہے؛ اس لیے کہ قبر دنیا اور آخرت کے مابین ایک برزخ ہے؛ اور دنیا سے آخرت کی طرف ایک گزر گاہ ہے؛ قبر میں مردہ ایسے ہی داخل ہوتا ہے جیسے زائر۔ کیونکہ وہ ہمیشہ قبر میں نہیں رہتا ۔ بلکہ یہ صرف زیارت ہی ہے پھر وہاں سے دار آخرت میں منتقل ہو جاتا ہے۔  كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ، :....’’ دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا‘‘ ﴿ كَلَّا ﴾:’’ دیکھو‘‘یہ لفظ اس حالت اور ان اوصاف پر زجر و توبیخ کے لیے ہے۔یعنی معاملہ ایسے نہیں ہے جیسے تم غفلت میں زیادہ مال بنانے کے چکر میں لگے ہوئے ہو۔عنقریب تمہیں پتہ چل جائے گا جب تم قبروں میں داخل کردیے جاؤ گے اور تم اچھے اور برے عمل کا انجام کار دیکھ لو گے۔  ثُمَّ كَلَّا سَوْفَ تَعْلَمُوْنَ ، :....’’پھر دیکھو تمہیں عنقریب معلوم ہو جائے گا ‘‘ اس آیت میں پہلی آیت کی تاکید و تائید ہے تاکہ اس دن کی عظمت اور ہولناکی اور خطرہ بیان ہوسکے۔  كَلَّا لَوْ تَعْلَمُوْنَ عِلْمَ الْيَقِيْنِ ، :.... ’’ہر گز نہیں اگر تم یقینی طور پر جانتے ہوتے ‘‘ یعنی اگر انسان یقینی طور پر اس انجام کار کو جان لیتا؛ اور اسے اس ٹھکانے کا علم ہوتا تو زیادہ مال کی چاہت اسی کبھی بھی غافل نہ کرتی اور نہ ہی اس مقصد سے ہٹا کر دوسرے کاموں میں لگاتی جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا ہے اور عدم سے وجود بخشا گیا ہے۔ لَتَرَوُنَّ الْجَحِيْمَ ، :....’’تم ضرور دوزخ کو دیکھو گے‘‘ یعنی تم قیامت کے دن آؤگے تواس جہنم کودیکھ لو گے جو اللہ تعالیٰ نے کفار کے لیے تیار کر رکھی ہے۔  جحیم سے مراد : جہنم کی آگ ہے۔ جہنم کو بروز قیامت ارض محشر میں لایا جائے گا۔جیسا کہ حدیث شریف میں ہے:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : (( يُؤْتَی بِجَہَنَّمَ يَوْمَئِذٍ لَہَا سَبْعُونَ أَلْفَ زِمَامٍ مَعَ کُلِّ زِمَامٍ سَبْعُونَ أَلْفَ مَلَکٍ يَجُرُّونَہَا)) ’’جہنم کو لایا جائے گا اس دن جہنم کی ستر ہزار لگا میں ہوں گی اور ہر ایک لگام کو ستر ہزار فرشتے پکڑے ہوئے
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter