Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

240
دس دن سوگ منانا واجب ہے، لیکن اگر عورت حاملہ ہو تو ایسی صورت میں حمل جننے تک سوگ منائے گی، جیساکہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی صحیح احادیث سے ثابت ہے۔‘‘ سوگ سے پانچ چیزیں مراد ہوتی ہیں :  1۔ جتنا ممکن ہوسکے اسی گھر میں بیٹھی رہے جس میں اس کا شوہر فوت ہوا ہے۔ اور بلا ضرورت گھر سے نکلنا جائز نہیں ۔ 2۔ اپنے بدن اور کپڑوں پر خوشبو لگانے سے اجتناب کرے؛ ایسے ہی مہندی سے بھی نہ لگائے۔  3۔ کسی بھی قسم کا زیور پہننے سے اجتناب کرے۔  4۔ زینت والا لباس پہننے سے اجتناب کرے۔  5۔ آنکھوں میں سرمہ وغیرہ نہ لگائے۔  حضرت ام عطیہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے فرمایا :’’ ہمیں کسی میت پر تین دن سے زیادہ سوگ کرنے سے منع کیا جاتا تھا ۔ لیکن شوہر کی موت پر چار مہینے دس دن کے سوگ کا حکم تھا۔‘‘ (البخاري 313 ؛ مسلم 938) حضرت ام حبیبہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں : میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ سنا ہے آپ نے فرمایا: (( لَا يَحِلُّ لِامْرَأَةٍ تُؤْمِنُ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ أَنْ تُحِدَّ عَلَی مَيِّتٍ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا عَلَی زَوْجٍ فَإِنَّہَا تُحِدُّ عَلَيْہِ أَرْبَعَةَ أَشْہُرٍ وَعَشْرًا)) (البخاری 1280 مسلم 1486) ’’ کوئی بھی عورت جو اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان رکھتی ہو اس کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ شوہر کے سوا کسی کا سوگ تین دن سے زیادہ منائے اور شوہر کا سوگ چار مہینے دس دن کرے۔‘‘ ہاں اگر عورت کو حمل ہو تو یہ علیحدہ بات ہے؛ اس کی مدت اللہ تعالیٰ کے اس فرمان میں ہے:  ﴿ وَاُولَاتُ الْاَحْمَالِ اَجَلُہُنَّ اَنْ يَّضَعْنَ حَمْلَہُنَّ ﴾ [٦٥:٤] ’’اور حمل والیوں کی میعاد یہ ہے کہ وہ اپنا حمل جَن لیں ۔‘‘ البتہ مرد کے لیے اپنے کسی عزیز قرابت دار وغیرہ کے انتقال پر سوگ منانا جائز نہیں ۔اس لیے کہ سوگ عورت کے ساتھ خاص ہے اور یہ عدت کے تابع ہوتا ہے۔ امام ابن قیم حفظہ اللہ فرماتے ہیں :’’ بیشک شوہر کا سوگ عدت کے تابع ہے۔ یہ اس کے تقاضوں اور مکمل کرنے والے امور میں سے ہے۔ بیشک عورت کو اپنے شوہر کے سامنے محبوب بننے کے لیے زینت و جمال اور خوشبو وغیرہ کی ضرورت ہوتی ہے؛ تاکہ اپنے آپ کو اس کے سامنے پیش کرسکے۔ اور ان کے درمیان معاشرت اچھی ہو۔ پس جب شوہر مر گیا؛ اور یہ اس کی عدت میں ہے؛ ابھی تک دوسرے شوہر کے پاس نہیں گئی؛ توپہلے شوہر کے اتمام حق کا تقاضا ہے کہ عدت مکمل ہونے سے قبل دوسرے شوہر سے دور رہے۔ اور اسے ان چیزوں سے منع کیا جائے جو کچھ بیویاں اپنے شوہروں کے لیے کرتی ہیں ؛ کیونکہ اس میں ان ذرائع کا بھی سدباب ہے جو مردوں کے اس عورت میں طمع کا سبب بن سکتے ہیں ۔اور ان کی طمع کا سبب زینت و جمال ؛ رنگ اور خوشبو بھی ہیں ۔ پس جب عدت پوری ہوجائے تو اب اس کو ایسی چیز کی ضرورت پڑتی ہے کہ اس
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter