Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

200
دینے والے امور کی معرفت حاصل کرے تاکہ ان سے اجتناب کرسکے؛ اور آگاہ رہے کہ کہیں ان گناہوں کی لپیٹ میں نہ آجائے۔ جیسا کہ کسی شاعر نے کہا ہے:  ’’برائی کی معرفت برائی کے لیے نہیں بلکہ اس لیے حاصل کرو کہ اس سے بچ سکو؛ اس لیے کہ لوگوں میں سے جس کو برائی کا علم نہیں ہوتا؛ وہ اس میں واقع ہو جاتا ہے۔‘‘ حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ’’دوسرے صحابہ کرام تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے خیر کے متعلق سوال کیا کرتے تھے لیکن میں شر کے بارے میں پوچھتا تھا اس خوف سے کہ کہیں میں ان میں نہ پھنس جاؤں ۔‘‘ (البخاری ح: 3606 -مسلم ح: 1847) بزرگ لوگ ایک جملہ کہا کرتے تھے: کیف یتقی من لا یدری ما یتقی ’’وہ انسان کیسے بچ سکتا ہے جس کو پتہ ہی نہ ہو کس چیز سے بچنا ہے۔‘‘  مطلب یہ ہے کہ وہ انسان حرام چیزوں اوربرے کاموں سے کیسے بچ سکتا ہے جس کو برائی کا اور اس کے خطرات کا پتہ ہی نہ ہو۔اور نہ ہی اس کو ان سزاؤں کا علم ہو جو شریعت مطہرہ میں ان برے کام کرنے والوں کے لیے وارد ہوئی ہیں ۔ پس مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ کبیرہ گناہوں کی معرفت اس لیے حاصل کرے کہ ان سے اجتناب کرسکے۔  علمائے کرام رحمہم اللہ نے کبیرہ گناہوں کے متعلق مخصوص کتابیں تحریر کی ہیں ؛ جن میں کبیرہ گناہوں کو شمار کیا گیاہے؛ اور ہر کبیرہ گناہ کے ساتھ کتاب و سنت سے اس کے دلائل بھی ذکر کئے ہیں ۔اس سلسلہ کی سب سے بہترین کتاب امام ذہبی رحمہ اللہ کی ’’الکبائر ‘‘ ہے۔ یہ اپنے موضوع پر بہت ہی عظیم الشان اور فائدہ مند کتاب ہے جس میں کبیرہ گناہوں سے آگاہ کیا گیا ہے؛ اور ان کے خطرات بیان کئے گئے ہیں ۔ خلاصہ کلام !مسلمان کو چاہیے کہ وہ ان کبیرہ اور ہلاکت خیز گناہوں کی معرفت حاصل کرے؛اور ان کے خطرات سے آگاہ رہے اور ان کے بارے میں وارد شرعی سزاؤں سے آگاہ رہے۔ تاکہ خود بھی ان سے بچ کر رہے اور دوسروں کو بھی ان سے ڈرائے ۔ یہ حقیقت میں نیکی اور بھلائی کے کام میں باہمی تعاون اور امر بالمعروف اور نہی عن المنکر ہے۔  نصوص شریعت کی روشنی میں گناہوں کی دو اقسام ہیں : صغیرہ اور کبیرہ ۔ اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿وَكُلُّ شَيْءٍ فَعَلُوْہُ فِي الزُّبُرِ ، وَكُلُّ صَغِيْرٍ وَّكَبِيْرٍ مُّسْـتَطَرٌ ، ﴾ [٥٤:٥٣] ’’اور انہوں نے جو کچھ کیا سب کتابوں میں ہے ۔اور ہر چھوٹی بڑی چیز لکھی ہوئی ہے۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے:  ﴿اِنْ تَجْتَنِبُوْا كَبَاىِٕرَ مَا تُنْہَوْنَ عَنْہُ نُكَفِّرْ عَنْكُمْ سَيِّاٰتِكُمْ وَنُدْخِلْكُمْ مُّدْخَلًا كَرِيْمًا ، ﴾ ’’اگر تم کبیرہ گناہوں سے بچ کر رہو جن کی تمہیں ممانعت ہے تو تمہارے چھوٹے گناہ ہم بخش دیں گے اور
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter