Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

دلالت کرتے ہیں ۔ اسم گرامی( الرَّحْمٰنِ ) وسیع اور شامل رحمت پر دلالت کرتا ہے۔فرمان الٰہی ہے:  ﴿ وَرَحْمَتِيْ وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ﴾ [الاعراف 156] ’’ اور میری رحمت ہر چیز کو شامل ہے۔‘‘  الرَّحِيْمِ:....اس مخصوص رحمت پر دلالت کرتا ہے جو اللہ تعالیٰ نے اپنے اولیاء اور برگزیدہ بندوں کے لیے خاص کر لی ہے۔ جیسا کہ فرمان الٰہی ہے:  ﴿وَكَانَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَحِيْمًا ﴾ [الأحزاب 43] ’’ اور اللہ تعالیٰ مومنوں پر بڑا مہربان ہے۔‘‘  اَلْحَمْدُ لِلہِ :....حمد :محبت میں ڈوب کر اللہ تعالیٰ کی جو تعریف کی جائے اسے حمد کہتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ کی حمد و ثناء اس کے اسماء حسنیٰ اور صفات العلیٰ پہ کی جاتی ہے۔ اور اس کی بے شمار و لا تعداد نعمتوں ؛ نوازشات ؛ انعامات اور احسانات پر بھی اس کی حمد و ثنا بیان کی جاتی ہے۔  رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ:....تمام جہانوں کا خالق و مالک؛ ان کے امور کا مدبر و متصرف ؛ جس کا ان امور میں کوئی شرک نہیں ۔ عالم سے مراد اللہ تعالیٰ کی تمام مخلوق ہے۔  الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ:....یعنی اللہ تعالیٰ خاص رحمت اور عام رحمت سے موصوف ہیں ؛جیسا کہ گزرچکا۔ مٰالِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ:....’’بدلے کے دن کا مالک ؛ ایک قرأت میں ﴿ مَلِكِ يَوْمِ الدِّيْنِ ، ﴾ہے۔یعنی بدلے اور حساب کے دن کا بادشاہ۔ پس دین کا مطلب حساب ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے اسمائے گرامی میں سے ایک نام ’’الدَّیان‘‘ ہے؛ یعنی حساب کرنے والا اوربدلہ دینے والا۔ اس جملہ میں اللہ تعالیٰ سے ملاقات کرنے اور اس کے سامنے کھڑے ہونے سے خوف دلایا جارہا ہے۔ جیسا کہ فرمان الٰہی ہے:  ﴿وَمَآ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنَ ، ثُمَّ مَآ اَدْرٰىكَ مَا يَوْمُ الدِّيْنِ ، يَوْمَ لَا تَمْلِكُ نَفْسٌ لِّنَفْسٍ شَيْئًا ، وَالْاَمْرُ يَوْمَىِٕذٍ لِلّٰہِ ﴾ ’’ اور تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ پھر تمہیں کیا معلوم کہ جزا کا دن کیسا ہے؟ جس روز کوئی کسی کا بھلا نہ کر سکے گا اور حکم اس روز اللہ تعالیٰ ہی کا ہو گا۔‘‘ اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ:....اس میں اللہ تعالیٰ کی خالص عبادت کرنے اور اس سے مدد طلب کرنے کا ذکر ہے۔پس یہ کہاجارہا ہے کہ: ﴿ اِيَّاكَ نَعْبُدُ﴾؛یعنی میں اپنی عبادت خالص تیرے لیے ہی کرتا ہوں ؛ تیرے علاوہ کسی کی عبادت نہیں کروں گا۔اور ﴿ وَاِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ﴾ اور میں اپنی مدد طلب کرنا بھی تیرے ساتھ خاص کرتا ہوں ۔ تیرے سوا کسی سے مدد بھی نہیں مانگتا۔ پس ﴿ اِيَّاكَ نَعْبُدُ ﴾کہنے میں شرک سے برأت ہے؛ اور ﴿ وَاِيَّاكَ
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter