Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

’’سب تعریفیں اللہ ہی کی ہیں جو تمام جہانوں کے رب ہیں ۔ مہربان رحم والے۔ انصاف کے دن کے حاکم۔ ہم آپ کی ہی عبادت کرتے ہیں اور آپ سے ہی مدد مانگتے ہیں ۔ہمیں سیدھی راہ پرچلا ۔ان لوگوں کی راہ جن پر آپ نے انعام کیا؛ نہ ان کی راہ جن پر غصے ہوااور نہ گمراہوں کی راہ۔‘‘ اعوذ باللّٰہ پڑھنا:.... مشروع طریقہ یہ ہے کہ مسلمان جتنی بار بھی قرآن مجید پڑھے؛ ہر بار شروع میں اعوذ باللہ پڑھے۔ (استعاذہ یعنی ) اعوذ باللہ پڑھنے میں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں التجاء اور طلب ہوتی ہے کہ وہ بابرکت ذات اسے شیطان مردود کے شر سے بچا کر محفوظ رکھے۔  قرآن مجید کی تلاوت سے پہلےاعوذ باللہ پڑھنا اس لیے مشروع ہے کہ شیطان کی بہت سخت کوشش ہوتی ہے کہ وہ انسان کو اس قرآن سے دور کردے۔ قرآن پڑھنے کی کامیابی نہ پاسکے اور نہ ہی اس کے معانی و مفاہیم اور مضامین سمجھ کر ان سے متأثر ہوسکے۔تو انسان کے لیے مشروع ٹھہرایا گیا کہ وہ شیان مردود کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگے ۔تا کہ اللہ تعالیٰ کی حفاظت سے اس کی قرآن پاک کی تلاوت شیطانی وسوسوں اور چالوں اوربہکاووں سے محفوظ ہو جائے۔ شیطان :.... سرکش نافرمان؛ بہکا ہوا؛ اللہ کے بندوں کو بہکانے والا۔ اور ان کی تاک میں لگا ہوا تاکہ انہیں بہکاسکے۔ رجیم :.... لعنتی؛ راندہ ہوا؛ رحمت سے دور کردہ۔ جسے اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے دور کردیا ہے۔ جب وہ اللہ تعالیٰ کی رحمت سے راندہء درگاہ ہےتو وہ چاہتا ہے کہ اللہ کے بندوں کو بھی اس کی رحمت سے دور کردے۔ پس انسان سے یہ مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اس سرکش شیطان کے شر سے اللہ تعالیٰ کی پناہ طلب کرے جس کا کام ہی انسان کو اللہ تعالیٰ کی رحمت ؛ اطاعت اور عبادت سے دور کرناہے۔ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ: بسم اللہ ؛....کتاب اللہ کی ایک آیت ہے جسے سورہ توبہ کے علاوہ ہر سورت کے شروع میں پڑھا جاتا ہے۔  بِسْمِ اللہِ :.... یہ اللہ تبارک و تعالیٰ سے مدد طلب کرنے کا ایک کلمہ ہے۔ اس کا معنی یہ ہے کہ میں بسم اللہ سے تلاوت شروع کرتا ہوں ؛ یعنی کتاب اللہ کی تلاوت اللہ تعالیٰ کی مدد سے شروع کرتا ہوں ۔ بسم اللہ میں ’’باء‘‘ استعانت کے لیے ہے۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے نام کی برکت سے۔ لفظ ( اللّٰہِ ):.... اللہ تعالیٰ کا اسم علم ہے۔اس کا معنی ہے : اپنی تمام مخلوق پر الوہیت اور عبودیت کا حق رکھنے والی ہستی۔ یہ لفظ اللہ تعالیٰ کی الوہیت پر دلالت کرتا ہے۔ جواس کے کمال و عظمت اور جلال کے اوصاف پر دلالت کرتا ہے جن کی بنا پر وہ الوہیت کا مستحق ہے؛ اور یہ کہ اس کی عبادت کی جائے اور اس کے سامنے پستی اور خضوع اختیار کیا جائے۔ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ:.... یہ دو اسمائے مبارکہ رحمت سے مشتق ہیں ؛ جو اللہ تعالیٰ کے لیے صفت رحمت کے ثبوت پر
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter