Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

144
رکن چہارم :....( ہر رکعت میں ) رکوع کرنا۔اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے: ﴿ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَاسْجُدُوْا وَاعْبُدُوْا رَبَّكُمْ ﴾ [ الحج 77] ’’ اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو۔‘‘ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان گرامی ہے :  ﴿ وَارْكَعُوْا مَعَ الرّٰكِعِيْنَ ، ﴾[البقرة 43] ’’ اور رکوع کرنے والوں کے ساتھ رکوع کرو‘‘۔ پس رکوع کرنا نماز کا رکن ہے؛ اس کے بغیر نماز درست نہیں ہوتی۔ اور اصلاح نماز والی حدیث میں ہے؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’اس کے بعد رکوع کر ،حتی کہ اچھی طرح سے رکوع ہوجائے۔‘‘ (البخاری 757 مسلم 398) رکن پنجم :.... رکوع کے بعد اعتدال : یعنی رکوع سے یوں اٹھے سیدھا کھڑا ہو جائے۔ اور ہر ایک ہڈی اپنی جگہ پر چلی جائے۔ جیسا کہ حدیث شریف میں ہے: ’’ تو پھر رکوع سے سر اٹھا کر پوری طرح کھڑا ہو جا۔‘‘ بڑے افسوس کی بات یہ ہے کہ بعض نمازی جب رکوع سے اٹھتے ہیں تو سیدھا کھڑے ہونے سے پہلے ہی سجدہ میں چلے جاتے ہیں ۔جو کوئی ایسا کرتا ہے؛ اس کی نماز نہیں ہوتی۔ اس لیے کہ اس نے نماز کے ارکان میں سے ایک رکن کو ضائع کردیا اوروہ اپنے اس عمل سے سب سے بری چوری کا ارتکاب کرتاہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان ہے: ’’ سب سے برا چور وہ ہے جو اپنی نماز میں چوری کرتا ہے۔‘‘ صحابہ نے عرض کیا: یارسول اللہ ! وہ اپنی نماز میں چوری کیسے کرتا ہے؟ تو آپ نے فرمایا: ’’ وہ اس کے رکوع اور سجدہ کو پورا نہیں کرتا۔‘‘ ایک روایت میں ہے فرمایا:’’ رکوع اور سجدہ کے بعد اپنی پیٹھ سیدھی نہیں کرتا۔‘‘ (أحمد812؛ صححہ الالبانی ؍صحیح الجامع 986) چوری کی یہ قسم مال کی چوری سے بھی بہت زیادہ بری ہے۔اس لیے کہ مال کا تعلق بندوں کے حقوق سے ہے اورنماز کا تعلق اللہ تعالیٰ کے حقوق سے ہے۔ اور اللہ تبارک و تعالیٰ کا حق سب سے بڑا اور عظمت والا ہے۔  رکن ششم :....سات اعضاء پر سجدہ کرنا : ( چہرہ ؛ دونوں ہاتھ ؛ دونوں گھٹنے اور دونوں پاؤں )۔الله تعالیٰ فرماتے ہیں :  ﴿ يٰٓاَيُّہَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوا ارْكَعُوْا وَاسْجُدُوْا وَاعْبُدُوْا رَبَّكُمْ وَافْعَلُوا الْخَيْرَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ ، ﴾ ’’ اے ایمان والو! رکوع اور سجدہ کرو اور اپنے رب کی بندگی کرو اور بھلے کام کرو تاکہ تم کامیاب ہو جاؤ۔‘‘ یہ حکم ہے اور حکم وجوب کے لیے ہوتا ہے۔ صحیحین میں ہے ؛ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:  ((أُمِرْتُ أَنْ أَسْجُدَ عَلَى سَبْعَةِ أَعْظُمٍ عَلَى الْجَبْہَةِ، وَأَشَارَ بِيَدِہِ عَلَى أَنْفِہِ وَالْيَدَيْنِ
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter