Maktaba Wahhabi

الدروس المہمۃ کی شرح کا اردو ترجمہ دروس ابن باز

مؤلف: الشیخ علامہ عبد الرزاق بن عبد المحسن البدر

ناشر: مکتبہ احمد بن حنبل

مترجم: پیرزادہ شفیق الرحمٰن شاہ الدراوی

110
﴿ وَّاجْنُبْنِيْ وَبَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ ، رَبِّ اِنَّہُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِ ، ﴾[١٤:٣٦] ’’ مجھے اور میرے بیٹوں کو بچا کہ ہم بتوں کو پوجیں ۔ میرے رب بیشک بتوں نے بہت لوگ بہکائے دیے۔‘‘ ائمہ سلف میں سے حضرت ابراہیم التیمی حفظہ اللہ فرماتے ہیں :’’تو پھر حضرت ابراہیم علیہ السلام کے بعداس آزمائش سے کون محفوظ و مامون ہو گا۔‘‘ (تفسیر الطبری 13؍687 ؛ تفسیر ابن ابی حاتم برقم 12287) جب حضرت ابراہیم علیہ السلام کو اپنی ذات کے متعلق ایسا خوف محسوس ہو رہا تھا؛ اور انہوں نے رب سے سوال کیا :  ﴿ وَّاجْنُبْنِيْ وَبَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَ ، ﴾ [١٤:٣٥] ’’ مجھے اور میرے بیٹوں کو بچا کہ ہم بتوں کو پوجیں ۔‘‘  یعنی اے رب ! مجھے ایسا کردے کہ میں بتوں سے اور ان کی عبادت سے بہت دور ایک جانب میں رہوں ۔آپ اللہ تعالیٰ سے سوال کر رہے ہیں کہ وہ انہیں محفوظ رکھے ؛ بچائے اور سلامت رکھے؛ آپ ہی وہ ہستی ہیں جنہوں نے اپنے ہاتھوں سے بت توڑے تھے۔ تو پھر کوئی دوسرا اپنی ذات کے بارے میں مامون و محفوظ کیسے ہوسکتا ہے؟ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ دعائیں جن پر آپ ہر صبح و شام باقاعدگی کیا کرتے تھے؛ ان میں سے ایک ثابت شدہ دعا ’’الادب المفرد ‘‘ اور دیگر کتب میں ہے؛ آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہر صبح اور شام کو تین تین بار یہ دعا پڑھا کرتے تھے: (اللّٰهُ مَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ الْکُفْرِ وَالْفَقْرِ۔اللّٰهُ مَّ إِنِّي أَعُوذُ بِکَ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ) ’’اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں کفر و فقر سے ؛اے اللہ میں تیری پناہ مانگتا ہوں قبر کے عذاب سے ؛ تیرے علاوہ کوئی معبود برحق نہیں ۔‘‘ (الادب المفرد 701 ؛ أبو داؤد 5090 ؛ صحیح علی شرط مسلم ) اور یہ بھی ثابت ہے کہ آپ ان الفاظ میں دعا فرمایا کرتے تھے:  (اللّٰهُ مَّ لَکَ أَسْلَمْتُ وَبِکَ آمَنْتُ وَعَلَيْکَ تَوَکَّلْتُ وَإِلَيْکَ أَنَبْتُ وَبِکَ خَاصَمْتُ اللّٰهُ مَّ إِنِّي أَعُوذُ بِعِزَّتِکَ لَا إِلَہَ إِلَّا أَنْتَ أَنْ تُضِلَّنِي أَنْتَ الْحَيُّ الَّذِي لَا يَمُوتُ وَالْجِنُّ وَالْإِنْسُ يَمُوتُونَ )) ’’ اے اللہ میں نے تیری فرمانبرداری کی اور تجھ پر ایمان لایا اور تجھ پر بھروسہ کیا اور تیری طرف رجوع کیا اور تیری ہی مدد سے جہاد کیا اے اللہ میں تیری عزت کے ذریعہ پناہ مانگتا ہوں تیرے سوائے کوئی معبود نہیں کہ تو مجھے گمراہ کر دے تو زندہ ہے جسے موت نہیں اور جن وانس سب مر جائیں گے۔‘‘ (متفق عليہ: رواه مسلم في الذكر والدعاء (2717) واللفظ لہ.) اور اکثر طور پر آپ یہ دعا فرمایا کرتے تھے:  (( يَا مُقَلِّبَ الْقُلُوبِ ثَبِّتْ قَلْبِي عَلَی دِينِکَ )) ( حسن: رواه الترمذي (3587)
x
صفحہعنوان
7سخن دل
11مقدمہ
13پہلا سبق
13سورۂ فاتحہ اور چھوٹی سورتیں
18سورت زلزال
20سورت عادیات
22سورت قارعہ
24سورت تکاثر
26سورت عصر
27سورت ہمزہ
29سورت فیل
30سورت قریش
31سورت ماعون
32سورت کوثر
33سورت کافرون
34سورت نصر
35سورت تبت
36سورت اخلاص
37سورت فلق
38سورت الناس
40دوسرا سبق
40ارکان اسلام
45کلمہ لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی شروط
53کلمہ ’’ مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللّٰہِ ‘‘ کے تقاضے 
57ارکان اسلام کی وضاحت
63تیسرا سبق:
63ارکان ایمان
72ایمان باللہ کے ارکان
76فرشتوں پر ایمان
80کتابوں پر ایمان
83رسولوں پر ایمان
84آخرت کے دن پر ایمان
85آخرت پر ایمان کے درجات
86تقدیر پر ایمان
89چوتھا سبق
89توحید اور شرک کی اقسام
91توحید ربوبیت
93توحید الوہیت
99توحید اسماء و صفات
100تحریف و تعطیل سے برأت
101تفسیر سورہ اخلاص
103قرآن سے اس کی مثالیں
105شرک کی اقسام
114شرک کا خطرہ
115شرک اکبر کا انجام
117پکار میں شرک
119استغاثہ
120شرک اصغر
122غیر اللہ کی قسم اٹھانا
124شرک اصغر کا خوف
124 غیراللہ کی قسم کی ممانعت کی دلیل
125جو اللہ چاہے اور آپ چاہیں ؛ کہنے کی ممانعت
126شرک خفی
128شرک کی تقسیم
131پانچواں سبق:
131احسان
134چھٹا سبق:
134نماز کی شرائط
135نماز کی شرائط
140ساتواں سبق:
140نماز کے ارکان
147آٹھواں سبق:
147نماز کے واجبات
149نواں سبق:
149تشہد کا بیان
160دسواں سبق:
160نماز کی سنتیں
161نماز کی سنتوں کی اقسام
168گیارہواں سبق:
168مفسداتِ نماز
170بارہواں سبق:
170وضوء کی شرائط
173تیرہواں سبق:
173وضوء کے فرائض
177چودھواں سبق:
177وضو کے نواقض
181پندرہواں سبق:
181مسلمان اور اسلامی اخلاق
190سولہواں سبق:
190اسلامی آداب
199سترہواں سبق:
199شرک اور دیگرگناہ
217اٹھارہواں سبق:
217میت كی تجہیز ، تكفین ، جنازہ اور تدفین
218اوّل: لَا اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہُ کی تلقین
219دوم: مرنے والے کی آنکھیں بند کرنا
219سوم:میت کو غسل دینا
220چہارم : میت کو غسل دینے کا طریقہ
223پنجم: میت کو کفن دینا
225ششم: نماز جنازہ
226ہفتم: نماز جنازہ کا طریقہ
230دعائےجنازہ کے الفاظ میں فرق
232جنازہ کیسے پڑھائیں ؟
234ہشتم: دفن کرنے کا طریقہ
236نہم :نماز جنازہ کی مدت
238دہم:میت کے گھر میں کھانا
239یازدہم :سوگ کی مدت
241دو از دہم:قبروں کی زیارت
Flag Counter