بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم سخن دل اِنَّ الْحَمْدَ لِلّٰہِ، نَحْمَدُہٗ وَ نَسْتَعِیْنُہٗ وَ نَسْتَغْفِرُہٗ، وَنَعُوْذُ بِاللّٰه مِنْ شُرُوْرِ أَنْفُسِنَا وَسَیِّئَاتِ أَعْمَالِنَا، مَنْ یَّھْدِہٖ اللّٰہُ فَلَامُضِلَّ لَہٗ، وَمَنْ یُّضْلِلْ فَلا ھَادِيَ لَہٗ، وَأَشْھَدُ أَنْ لَّااِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ وَحْدَہٗ لَا شَرِیْکَ لَہٗ،وَأَشْھَدُ أَنَّ مُحَمَّداً عَبْدُہٗ وَرَسُولُہٗ۔ أَمَّا بَعْدُ : قارئین محترم! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ ؛ و بعد ! مولائے کریم سبحانہ و تعالیٰ کا جس قدر بھی شکر ادا کیا جائے وہ کم ہے کہ اس مہربان ہستی کے فضل و کرم سے آج آپ بھائیوں کی خدمت میں ’’تمام نعمہ ‘‘ پیش کی جارہی ہے؛ جو کہ شرح الدروس المہمة کا اردو ترجمہ ہے اور یہ کتاب در اصل عقیدہ کی مشہور کتاب ’’ الدروس المہمة لعامة الأمة ‘‘ کی عربی شرح ہے۔ شارح شیخ عبدالرزاق بن عبد المحسن البدرحفظہ اللہ عالم اسلام کے مشہور علمائے دین میں سے ہیں ۔ آپ کا طریقہ کار یہ رہا ہے کہ آپ ہر جملہ کی ایسی جامع اور مانع شرح کردیتے ہیں ؛ جو کہ عوام کے لیے بہت مفید ہے۔ اردو قارئین کی ضرورت کے پیش نظر اس کتاب کا مکمل ترجمہ کردیا گیا ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ احادیث اور آیات کا عربی متن باقی رہے ؛ اور اس متن پر اعراب بھی لگا دیے گئے ہیں ۔ ایسے ہی احادیث مبارکہ کی تخریج بھی کردی ہے۔ اور ساتھ ہی جا بجا احادیث کی شرح اور وضاحت میں مفید حواشی کا اضافہ بھی کردیا گیا ہے۔ اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہوں کہ وہ اس کوشش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائیں ؛ اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو اس سے فائدہ حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائیں ۔ میری تمام قارئین سے گزارش ہے کہ اگر کہیں پر کوئی غلطی نظر آئے؛ خواہ وہ ترجمہ میں ہو یا طباعت یا اعراب میں ؛ تو خیر خواہی کے جذبہ کے تحت وہ ضرور اس سے آگاہ کریں ۔ آپ کا اجر اللہ کے پاس ہے۔ اصل میں یہ کتاب ہمارے ادارہ ’’مرکز حفصہ بنت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہما‘‘ میں عوام الناس کو پڑھانے کے لیے تیار کی گئی ہے۔ جدہ شہر میں قائم یہ ادارہ گزشتہ پندرہ سال سے اپنی شبانہ روز محنتوں میں اللہ کے دین کی خدمت میں مصروف ہے۔ ہم نہ صرف معمر افراد کو دین کی تعلیم دینے کی کوشش کرتے ہیں ؛ بلکہ بچوں کے لیے بھی ہمارے اسکول قائم ہیں ۔ جہاں پر ان کی تربیت اسلامی اصولوں کے مطابق کی جاتی ہے۔ حج اور عمرہ کے مواسم میں ہمارے داعی حضرات اور داعیات زائرین بیت اللہ کی خدمت میں پیش پیش ہوتے ہیں ۔ ان کی مناسب رہنمائی کرنا؛ ان تک اچھی کتاب پہنچانا اور ان کے مسائل کے حل میں مدد دینا ہماری اوّلین ترجیح |