Maktaba Wahhabi

78 - 120
حَضَرْتُ رَسُوْلَ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَعْطَاہَا السُّدُسُ فَقَالَ اَبُوْ بَکْرٍ رضی اللّٰہ عنہ ہَلْ مَعَکَ غَیْرُکَ فَقَامَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَۃَ الْاَنْصَارِیِّ رضی اللّٰہ عنہ فَقَالَ مِثْلَ مَا قَالَ الْمُغِیْرَۃُ رضی اللّٰہ عنہ فَانْفَذَہُ لَہَا اَبُوْبَکْرٍ الصَّدِّیْقُ رضی اللّٰہ عنہ ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ[1](حسن) حضرت قبیصہ بن ذویب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک میت کی نانی حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے پاس میراث مانگنے آئی ، حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’قرآنی احکام کے مطابق میراث میں تمہارا کوئی حصہ نہیں اور نہ ہی میں نے اس بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کوئی حدیث سنی ہے ، لہٰذا واپس چلی جاؤ، میں اس بارے میں لوگوں سے دریافت کروں گا۔‘‘ چنانچہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے لوگوں سے پوچھا تو حضرت مغیرہ بن شعبہ رضی اللہ عنہ نے کہا ’’میری موجودگی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے نانی کو چھٹا حصہ دلایا ہے۔ ‘‘ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے پوچھا ’’کوئی اور بھی اس کا گواہ ہے ؟‘‘ حضرت محمد بن مسلمہ انصاری رضی اللہ عنہ نے بھی اس حدیث کی تائید کی۔ چنانچہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے نانی کو چھٹا حصہ دلا دیا۔ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ عَنْ سَعِیْدٍ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ کَانَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضی اللّٰہ عنہ یَقُوْلُ الدِّیَۃُ لِلْعَاقِلَۃِ وَلاَ تَرِثُ الْمَرْأَۃُ مِنْ دِیَۃِ زَوْجِہَا شَیْئًا حَتّٰی قَالَ لَہُ الضَّحَّاکَ بْنِ سُفْیَانَ رضی اللّٰہ عنہ کَتَبَ اِلَیَّ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللّٰہ علیہ وسلم اَنْ أُوَرِّثَ امْرَأَۃَ أَشْیَمَ الضَّبَابِیِّ مِنْ دِیَۃِ زَوْجِہَا فَرَجَعَ عُمَرُص ۔ رَوَاہُ اَبُوْدَاؤدَ [2](صحیح) حضرت سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضرت عمربن خطاب رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے ’’دیت صرف والد کے رشتہ داروں کے لئے ہے، لہٰذا بیوی کو اپنے شوہر کی دیت سے کوئی حصہ نہیں ملتا۔‘‘ ضحاک بن سفیان رضی اللہ عنہ نے(حضرت عمر رضی اللہ عنہ)سے کہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے یہ پیغام لکھوا کر بھجوایا کہ میں اشیم ضبابی کی بیوی کو اس کے شوہر کی دیت سے حصہ دلاؤں ، چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے سے رجوع کر لیا۔ اسے ابوداؤدنے روایت کیا ہے۔ عَنِ الْمِسْوَرِ بْنِ مَخْرَمَۃَ رضی اللّٰہ عنہ قَالَ اسْتَشَارَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رضی اللّٰہ عنہ اَلنَّاسَ فِیْ مَلاَصِ الْمَرْأَۃِ فَقَالَ الْمُغِیْرَۃُ بْنُ شُعْبَۃَ رضی اللّٰہ عنہ شَہِدْتُ النَّبِیَّ صلی اللّٰہ علیہ وسلم قَضٰی فِیْہِ بِغُرَّۃٍ عَبْدٍ أَوْ أَمَۃٍ ، قَالَ:فَقَالَ
Flag Counter