Maktaba Wahhabi

76 - 120
ان سے پوچھا ’’اگر قربانی کے دن طواف ِ زیارت کرنے کے بعد عورت حائضہ ہوجائے تو کیا کرے؟‘‘ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’(طہارت حاصل کرنے کے بعد)آخری عمل بیت ُ اللہ شریف کا طواف ہونا چاہئے۔‘‘ حارث رضی اللہ عنہ نے کہا ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بھی مجھے یہی فتویٰ دیا تھا۔‘‘ اس پر حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ’’تیرے ہاتھ ٹوٹ جائیں ، تو نے مجھ سے ایسی بات پوچھی ، جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھ چکا تھا تاکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف فیصلہ کروں۔‘‘ اسے ابو داؤد نے روایت کیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter