Maktaba Wahhabi

12 - 59
(18) امام بیہقی، امام سبکی، امام ابن حجر رحمہ اللہ علیہم اجمعین فرماتے ہیں(رِجَالُہَ ثِقَاتٌ)کہ اس حدیث کے سب راوی ثقہ ہیں۔ (بیہقی جلد 2ص82 سبکی ص 6)۔ (19) وَقَالَ الْحَاکِمُ اِنَّہٗ مَحْفُوْظٌ امام حاکم رحمہ اللہ نے کہا یہ حدیث محفوظ ہے(تلخیص الجیر صفحہ 82) (20) عبدالرزاق فرماتے ہیں: اَخَذَ اَھْلُ مَکَّۃَ الصَّلوٰۃَ مِنْ ابْنِ جُرَیْجٍ کہ مکہ کے لوگ جو رفع الیدین کرتے ہیں انہوں نے یہ طریقہ ابن جریج سے سیکھا۔ وَاَخَذَ ابْنُ جُرَیْجٍ مِنْ عَطَائٍ اور ابن جریج نے یہ طریق نماز عطاء بن رباح سے لیا۔ واخذ عطاء من ابن الزبیر اور عطا نے یہ طریق عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ سے اخذ کیا۔ واخذ ابن الزبیر من ابی بکر الصدیق اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ نے یہ نماز ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے سیکھی۔ واخذ ابوبکر من النبی صلی للّٰهُ علیہ وسلم اور ابوبکر رضی اللہ عنہ نے یہ طریقہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیکھا۔
Flag Counter