Maktaba Wahhabi

40 - 59
ص71، مسند شافعی ص 73، جز رفع الیدین سبکی ص 9، جز رفع الیدین امام بخاری ص 10، کتاب الام للشافعی جلد 8 ص 186، مشکوٰۃ تحفۃ الاحوذی ص 219، فتح الباری جلد 2، ص 187، عمدۃ القاری جلد 3 ص 12) طاؤس و عطا بن رباح کی شہادت(گواہی) (93) عطاء بن رباح فرماتے ہیں میں نے(1)عبداللہ بن عباس،(2)عبداللہ بن زبیر،(3)ابو سعید، اور(4)جابر رضی اللہ عنہم کو دیکھا: یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیہُمْ اِذَا افْتَتَحُوْا الصَّلوٰۃ وَاِذا رَکَعُوْا کہ یہ شروع نماز اور عندالرکوع رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(جزء بخاری ص 11) (94) جناب طاؤس کہتے ہیں رَأَیْتُ عَبْدُاللّٰہِ وَ عبدَا اللّٰہِ وَ عَبْد الّٰہِ یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیْہِمْ کہ میں نے عبداللہ بن عمر اور عبداللہ بن عباس اور عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہما کو دیکھا یہ تینوں نما زمیں رفع الیدین کیاکرتے تھے۔(جزء بخاری ص13) سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ (95) عَنْ عَاصِمٍ قَالَ رَأَیْتُ اَنْسَ بْنَ مَالِکٍ اِذَا افْتَتَحَ الصَّلوٰۃ کَبَّرَ و رَفَعَ یَدَیْہِ و یَرْفَعُ کُلَّمَا رَکَعَ و رَفَعَ رَأسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ عاصم کہتے ہیں کہ میں نے انس رضی اللہ عنہ کو دیکھا جب تکبیر تحریمہ کہتے اور رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(جزء بخاری ص 12)۔
Flag Counter