Maktaba Wahhabi

48 - 59
مکّہ، مدینہ، حجاز، عراق، شام، بصرہ، یمن و خراسان کے آئمہ (112) امام بخاری امام بیہقی و علامہ تقی الدین فرماتے ہیں مِنْ اَھْلِ مَکَّۃ وَالْمَدِیْنَۃِ وَالْحِجَازِ وَالْیَمْنِ وَالشَّامِ وَالْعِرَاقِ والْبَصْرَۃِ وَ مِنْ اَھْلِ خُرَاسَانَ اِنَّہُمْ کَانُوْا یَرْفَعُوْنَ اَیْدِیَہُمْ عِنْدَا لرُّکُوْعِ وَ رَفَع الرَّاسِ مِنْہٗ۔ کہ ان بڑے بڑے اسلامی شہروں کے تمام بڑے بڑے علماء رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیاکرتے تھے (جزء بخاری ص7بیہقی جلد2ص75جز ء علامہ سبکی ص10) امام محمد بن نصر رحمہ اللہ مروزی کا فیصلہ (113) لَا نَعْلَمُ مِصْرًا مِنَ الْاَمْصَارِ تَرَکُوْا بِاِجْمَاعِہِمْ رَفَعَ الْیَدَیْنِ عِنْدَ الْخَفْضِ وَالرَّفْعِ اِلَّا اَھْلَ الْکُوْفَۃَ محمد بن نصر مروزی فرماتے ہیں: اجمع علماء الامصار۔ (سوائے کوفیوں کے)تمام شہروں کے علماء کا رفع الیدین عند الرکوع پر اجماع ہے۔(التعلیق الممجد ص91فتح الباری ص404)۔
Flag Counter