Maktaba Wahhabi

36 - 59
نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کر کے دکھایا۔ اور تمام صحابہ نے تصدیق کی(ھٰکَذَا یُصَلِّی بِنَا)اور کہا اسی طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پڑھتے تھے اور اسی طرح پڑھنے کا حکم دیا کرتے تھے۔(تخریج الہدایہ ذیلعی تحقیق الراسخ ص 38)۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کاطرزِ عمل سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ رفع الیدین کیاکرتے تھے (85) وَعن عبداللّٰه بن الزبیر قال صلیت خلف ابی بکر فکان یرفع یدیہ اذا افتتح الصلوۃ و اذا رَکع و اذا رفع راسہ من الرکوع و قال صلیت خلف رسول اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم فذکر مثلہ رواہ بیہقی ورجالہ ثقات(جلد 2ص73) سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ میں نے صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز ادا کی آپ ہمیشہ شروع نماز اور رکوع جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے اور فرماتے اب ہی نہیں بلکہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ بھی آپ کو رفع الیدین کرتے دیکھ کر اسی طرح نماز پڑھا کرتا تھا۔(تلخیص ص82سبکی ص6) (86) اس حدیث میں بھی صیغہ استمرار(کَانَ یَرْفَعُ)موجود ہے۔
Flag Counter