Maktaba Wahhabi

29 - 59
اَعْلَمُکُمْ بِصَلوٰۃِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم قَالُوَا فَاذْکُرْ قَالَ کَانَ النَّبِیّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم اِذَا قَامَ اِلَی الصَّلوٰۃِ رَفَعَ یَدَیْہِ وَاِذَا رَکَعَ وَاِذا رَفع رَاسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ رَفَعَ یَدَیْہِ(جزء سبکی ص 4) سیدنا ابو حمید رضی اللہ عنہ نے دس صحابہ کی موجودگی میں فرمایا کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز سے تم سے زیادہ اچھی طرح واقف ہوں۔ انہوں نے کہا اچھا بتاؤ۔ سیدنا ابو حمید نے کہا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کے لئے کھڑے ہوتے تو رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ اور جب رکوع کرتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تب بھی اپنے ہاتھ اٹھایا کرتے تھے۔ یہ بات سن کر تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے کہا(صَدَقْتَ ھٰکَذَا کَانَ یُصَلِّیْ)بیشک تو سچا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اسی طرح نماز میں رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ (70) اس حدیث میں(کَانَ یُصَلِّیْ)قابل غور ہے جو دوام اور ہمیشگی پر دلالت کرتا ہے۔ (جزء بخاری ص 8، ابوداود ص 194، ابن ماجہ ص 62، مسند احمد ص 153، منتقیٰ ص 55، بیہقی ج2ص 26، مشکوٰۃ) سیدنا عبداللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ و ابن عباس رضی اللہ عنہ (71) عَنْ عَبْدِ اللّٰه ابْنِ الزُّبَیْرِ اَنَّہٗ صَلَّی بِہِمْ یُشِیْرُ بِکَفَّیْہِ حِیْنَ یَقُوْمُ وَحِیْنَ یَرْکَعُ وَ حِیْنَ یَسْجُدُ وَ حِیْنَ یَنْھَضُ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ مَنْ اَحَبَّ اَنْ یَنْظُرَ اِلٰی صَلوٰۃِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم فَلْیَقْتَدِ
Flag Counter