Maktaba Wahhabi

51 - 59
سیدنا عبداللہ بن عمر جب کسی ایسے شخص کو دیکھے کہ وہ نما زمیں رفع الیدین نہیں کرتا تو اسے کنکریاں مارا کرتے تھے۔ (جز ء بخاری ص10تلخیص الحبیرص82جزء سبکی ص12 تعلیق الممجد تحفۃ الاحوذی ص 222) ائمّہ اربعہ رحمہم اللہ (120) امام شعرانی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: وَ مِنْ ذٰلِکَ قَوْلُ مَالِکٍ وَالشَّافِعِّی وَ اَحْمَدَ باستحبابِ رَفع الیَدَیْنِ فِیْ التَّکْبِیْرَاتِ والرَّفَعَ مِنْہُ۔(میزان شعرانی جلد 1ص219) (121) علامہ محمد بن عبدالرحمن فرماتے ہیں رَفع الیَدَیْنِ فِیْ التَّکْبِیْرَاتِ الرُّکُوْعِ والرَّفَعَ مِنْہ سُنَّۃٌ عِنْدَ مَالِکٍ وَالشَّافِعِّی(رحمۃ الامۃ جلد 1ص129) کہ رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کرنا امام مالک شافعی و احمد کے نزدیک سنّت ہے۔ (122) قَال مُحیُ السُّنَّۃِ اَنَّ مَالِکًا فِیْْْ اٰخِرِ اَمْرِہٖ ذھَبَ اِلٰی لِسُنَّیْتِہٖ امام محی السنّت فرماتے ہیں کہ امام مالک کا آخری قول یہی ہے کہ رفع الیدین سنّت ہے۔(تنویر العینین ص25)۔
Flag Counter