Maktaba Wahhabi

28 - 59
سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی) (68) عَنْ وَائِل بْنِ حُجْرٍ قَالَ قُلْتُ لَاَنْظُرْنَّ اِلٰی صَلوٰۃِ رَسُوْلِ اللّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَیْفَ یُصَلِّی فَنَظَرْتُ اِلِیْہِ قَامَ فَکَبَّرَ وَ رَفَعَ یَدَیْہِ حَتّٰی حَاذَتَا اُذْنَیْہِ ثُمَّ وَضَعَ یَدَہُ الْیُمْنٰی عَلٰی الْیُسْریٰ عَلٰی صَدْرِہٖ فَلَمَّا اَرَادَ اَنْ یَرْکَعَ رَفَعَ یَدَیْہِ مِثْلَھَا فَلَمَّا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ رَفَعَ یَدَیْہِ مِثْلَھَا(رَوَاہ احمد) سیدنا وائل بن حجر رضی اللہ عنہ(جو ایک شہزادے تھے)فرماتے ہیں کہ میں نے ارادہ کیا کہ دیکھوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز کس طرح پڑھتے ہیں۔ پھر میں نے دیکھا کہ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ اکبر کہتے تو رفع الیدین کرتے اور سینہ پر ہاتھ رکھ لیتے پھر جب رکوع میں جانے کا ارادہ فرماتے اور رکوع سے سر اٹھاتے تو رفع الیدین کرتے۔ (صحیح مسلم ص 173، ابن ماجہ ص 62، دارمی ص 107، دارقطنی ص 118، ابوداود جلد 1 ص 193، جز ء بخاری ص 14، مسند احمد جلد 3، ص 147، بیہقی جلد 2، ص 26، کتاب الام ج 8، ص 186، جز ء سبکی ص 3، مشکوٰۃ)۔ سیدنا ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ و دیگر دس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم (69) عَنْ اَبِیْ حُمَیْدٍ قَالَ فِیْ عَشْرَۃٍ مِنْ اصْحَابِ النَّبِیِّ صلی للّٰهُ علیہ وسلم اَنَا
Flag Counter