Maktaba Wahhabi

13 - 59
واخذ النبی صلی للّٰهُ علیہ وسلم من جبریل اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ نماز جبرائیل سے سیکھی۔ واخذ جبرائیل من اللّٰه تبارک و تعالیٰ اور جبرائیل کو یہ نماز اللہ تعالیٰ نے سیکھائی۔(بیہقی جلد 2 صفحہ 74, 73 تخریج الہدایہ جلد 1 صفحہ 217تلیص صفحہ 82) اس حدیث سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جبرائیل علیہ السلام، صدیق اکبر رضی اللہ عنہ، عبداللہ بن زبیر، عطا اور ابن جریج سب کا فعل رفع الیدین ثابت ہوتا ہے اور حدیث بھی قابل حجت ہے۔ سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کی شہادت یہی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیشہ نماز میں رفع الیدین کرتے رہے۔ اب سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت سنئے۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کی شہادت(گواہی) (22) عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ اَنَّہٗ قَالَ رَاَیْتُ رَسُوْ لَ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم یَرْفَعُ یَدَیْہِ اِذَا کَبَّرَ وَاِذَا رَفَعَ رَاْسَہٗ مِنَ الرُّکُوْعِ۔ (رَوَاہٗ الدَّارُ قُطْنِیْ جزء سبکی ص 6) (23) وعنہ عن النبی صلی للّٰهُ علیہ وسلم کَانَ یَرْفَعُ یدیہ عندا لرَّکُوع و اِذا رفع راسہ۔(جزء بخاری ص 13) سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے بچشم خود رسول اللہ
Flag Counter