Maktaba Wahhabi

31 - 59
رَاَیْتُ رَسُو لَ للّٰهِ صلی للّٰهُ علیہ وسلم وَھُوَ یُصَلِّی یَرْفَعُ(ابونعیم) کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں رفع الیدین کیا کرتے تھے۔(جز ء سبکی ص 8، تلخیص 82) سیدنا عقبہ بن عامر و معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما (74) علامہ سیوطی رحمہ اللہ(ازھار المتناثرہ فی الاخبار المتواترہ)میں فرماتے ہیںکہ طبرانی نے عقبہ بن عامر اور معاذ بن جبل رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم شروع نماز اور رکوع میں جانے اور رکوع سے سر اٹھانے کے وقت رفع الیدین کیا کرتے تھے۔ (فتح الباری)التعلیق الممجد علی موطا محمد ص 19، و تحفۃ الاحوذی شرح ترمذی جلد 1 ص 219)۔ رفع الیدین کی احادیث اور ان کے راوی (75) عدۃ الصحابۃ الذین نقل عنہم روایۃ عن النبی صلی للّٰهُ علیہ وسلم سبکی فرماتے ہیں کہ جن صحابہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا رفع الیدین کرنا مروی ہے وہ یہ ہیں: 1۔ سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ 2۔ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ 3۔ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ 4۔ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ 5۔ سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ 6۔ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ 7۔سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ 8۔ سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
Flag Counter