Maktaba Wahhabi

240 - 516
جس عورت کو اس کے شوہر نے مرض الموت میں طلاق بائن دی اور اس پر بیوی کو بلاوجہ میراث سے محروم کرنے کا الزام بھی نہیں لگایا جا سکتا تو ایسی عورت بھی وارث نہ ہوگی۔ اور اگر شوہر پر یہ الزام آتا ہو کہ اس نے مرض الموت میں اس لیے طلاق بائن دی کہ اسے میراث سے محروم کر دے تو مطلقہ عورت عدت میں ہو یا عدت گزار چکی ہو وارث ہو گی بشرطیکہ اس نے دوسری جگہ شادی نہ کی ہو یا مرتد نہ ہو چکی ہو۔ مرض الموت میں طلاق بائن کی صورت میں جبکہ خاوند پر شک کیا جا سکتا ہو۔ مطقلہ کو وارث بنانے کی دلیل یہ ہے کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے سیدنا عبد الرحمٰن بن عوف رضی اللہ عنہ کی بیوی کو وارث قراردیا تھا جب انھوں نے حالت مرض الموت میں طلاق بائن دی تھی۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے کسی نے بھی اس مشہور فتوے کی مخالفت نہیں کی تھی، نیز اس سے فساد کا دروازہ بند ہو جاتا ہے کہ کوئی شخص مرتے وقت بیوی کو اس کے حق میراث سے محروم کر جائے۔ اسی لیے یہ کہنا درست نہیں کہ مطلقہ بائنہ عدت کے دوران اپنے شوہر کی میراث کا حق رکھتی ہے بعد از عدت نہیں۔ واللہ اعلم۔ انعقاد نکاح کے بعد زوجین ایک دوسرے کے وارث قرارپاتے ہیں۔ رخصتی ہو یا نہ ہو اور خلوت ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو کیونکہ آیت کریمہ کے حکم میں عموم ہے۔ ارشاد الٰہی ہے: "وَلَكُمْ نِصْفُ مَا تَرَكَ أَزْوَاجُكُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّهُنَّ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَهُنَّ وَلَدٌ فَلَكُمُ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْنَ ۚ مِن بَعْدِ وَصِيَّةٍ يُوصِينَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۚ وَلَهُنَّ الرُّبُعُ مِمَّا تَرَكْتُمْ إِن لَّمْ يَكُن لَّكُمْ وَلَدٌ ۚ فَإِن كَانَ لَكُمْ وَلَدٌ فَلَهُنَّ الثُّمُنُ مِمَّا تَرَكْتُم ۚ مِّن بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ ۗ " "تمہاری بیویاں جو کچھ چھوڑ کرمریں اور ان کی اولاد نہ ہو تو آدھا (نصف) تمہارا ہے۔اور اگر ان کی اولاد ہو تو ان کو چھوڑے ہوئے مال میں سے تمہارےلیے چوتھائی حصہ ہے اس وصیت کی ادائیگی کے بعد جو وہ کر گئی ہوں یا قرض کے بعد۔اور جو(ترکہ) تم چھوڑ جاؤ اس میں ان کے لیے چوتھائی ہے اگر تمہاری اولاد نہ ہو۔اور اگر تمہاری اولاد ہو تو انھیں تمہارےترکہ کا آٹھواں حصہ ملے گا اس وصیت کے بعد جو تم کر گئے ہو اور قرض کی ادائیگی کے بعد۔"[1] اس کی وجہ یہ ہے کہ زوجیت کا رشتہ نہایت اہم بااعتماد اور مقدس ہے جس پر بہت سے احکام مرتب ہوتے ہیں، نیز اس پر عظیم مصلح کا دارومدا رہے۔ اللہ تعالیٰ نے ہر ایک کے لیے دوسرے کے مال سے بعد از موت ایک
Flag Counter