Maktaba Wahhabi

مفتاح النجاۃ

مؤلف: غلام مصطفٰی ظہیر امن پوری

ناشر: مکتبہ دار السلف

اس میں حکمت یہ ہے کہ انسان ہر نماز کے بعد اللہ تعالیٰ کی پناہ میں آجاتا ہے۔ اگلی نماز کی ادائیگی تک شیطان کے شر سے محفوظ رہتا ہے۔ 3. سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں : أُہْدِیَتْ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَغْلَۃٌ شَہْبَآئُ فَرَکِبَہَا، وَأَخَذَ عُقْبَۃُ یَقُوْدُہَا بِہٖ، فَقَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ لِعُقْبَۃَ : اقْرَأْ، قَالَ : وَمَا أَقْرَأُ یَا رَسُوْلَ اللّٰہِ؟ قَالَ : اقْرَأْ قُلْ أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ فَأَعَادَہَا عَلَيَّ حَتّٰی قَرَأْتُہَا، فَعَرَفَ أَنِّي لَمْ أَفْرَحْ بِہَا جِدًّا، قَالَ : لَعَلَّکَ تَہَاوَنْتَ بِہَا، فَمَا قُمْتُ یَعْنِي بِمِثْلِہَا ۔ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں سفید خچر ہدیہ کیا گیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اس پر سوار ہوئے، سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ اس کی لگام تھامے آگے آگے چل رہے تھے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ سے فرمایا : پڑھئے! عرض کیا : کیا؟ فرمایا : پڑھیں : ﴿قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ﴾ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دہرایا، میں نے پڑھ لیا۔ اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو محسوس ہو ا کہ مجھے اس سے کوئی زیادہ خوشی نہیں ہوئی، تو فرمایا : لگتا ہے، آپ نے اس کی قدر ومنزلت کو جانا ہی نہیں ، حالانکہ میں نے قیام میں اس کی مثل کوئی سورت نہیں پڑھی۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 4/149، سنن النّسائي : 5433، المُعجم الکبیر للطّبراني : 17/337، مشکل الآثار للطّحاوي : 126، وسندہ صحیحٌ)
x
صفحہعنوان
5عرض مؤلف
8سورت فاتحہ
16سورت بقرہ
21آیۃ الکرسی
26سورت بقرہ کی آخری دو آیات
34سورت آل عمران
37سورت بنی اسرائیل
38سورت تکویر، انفطار اور انشقاق
39سورت کہف
46سورت یٰسٓ
47سورت فتح
48سورت زُمر
49سورت ملک
52سورت زِلزال
55سورت کافرون
57سورت اِخلاص
62معوذتین کی فضیلت
Flag Counter