سورت ملک 1. سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: إِنَّ سُوْرَۃً مِّنَ الْقُرْآنِ ثَلَاثُوْنَ آیَۃً شَفَعَتْ لِرَجُلٍ حَتّٰی غُفِرَ لَہٗ وَہِيَ سُوْرَۃُ تَبَارَکَ الَّذِي بِیَدِہِ الْمُلْکُ ۔ ’’قرآن مجید میں تیس آیات والی ایک سورت ہے، جو اپنے پڑھنے والے کے لئے شفاعت کرتی رہے گی، تا آنکہ اسے بخش دیا جائے۔ یہ سورت ملک ہے۔‘‘ (مسند الإمام أحمد : 2/299، 321، سنن أبي داود : 1400؛ سنن التّرمذي : 2891، سنن ابن ماجہ : 3786؛ وسندہٗ حسنٌ) اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ نے ’’حسن‘‘، امام ابن حبان رحمہ اللہ (۷۸۷، ۷۸۸) اور امام حاکم رحمہ اللہ (۲/۴۹۷۔۴۹۸) نے ’’صحیح الاسناد‘‘ کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ان کی موافقت کی ہے۔ ٭ صحیح ابن حبان (۷۸۷، وسندہ حسن) میں ہے : تَسْتَغْفِرُ لِصَاحِبِہَا حَتّٰی یُغْفَرَ لَہٗ ۔ ’’اپنے پڑھنے والے کے لیے اس وقت تک مغفرت مانگتی رہے گی، جب |