سورت تکویر، انفطار اور انشقاق ٭ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مَنْ سَرَّہٗ أَنْ یَنْظُرَ إِلٰی یَوْمِ القِیَامَۃِ کَأَنَّہٗ رَأْيُ عَیْنٍ فَلْیَقْرَأْ : إِذَا الشَّمْسُ کُوِّرَتْ، وَإِذَا السَّمَائُ انْفَطَرَتْ، وَإِذَا السَّمَائُ انْشَقَّتْ ۔’’جو شخص قیامت کا منظر اپنی آنکھوں سے دیکھنا چاہے، وہ سورت تکویر، سورت انفطار اور سورت انشقاق کی تلاوت کر لے۔‘‘(مسند الإمام أحمد : 2/27، سنن التّرمذي : 3333، وسندہٗ صحیحٌ)اسے امام حاکم رحمہ اللہ (۲/۵۱۵) نے ’’صحیح الاسناد‘‘ کہا ہے، حافظ ذہبی رحمہ اللہ نے ’’صحیح‘‘ اور حافظ ابن حجر رحمہ اللہ (فتح الباری : ۸/۶۹۵) نے ’’جید‘‘ قرار دیا ہے۔