Maktaba Wahhabi

47 - 66
سورت فتح ٭ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لَقَدْ أُنْزِلَتْ عَلَيَّ اللَّیْلَۃَ سُوْرَۃٌ لَّہِيَ أَحَبُّ إِلَيَّ مِمَّا طَلَعَتْ عَلَیْہِ الشَّمْسُ، ثُمَّ قَرَأَ : ﴿إِنَّا فَتَحْنَا لَکَ فَتْحًا مُّبِینًا﴾(الفتح : 1) ’’آج رات مجھ پر ایک عظیم الشان سورت نازل کی گئی ہے، جو مجھے روئے زمین کی ہر چیز سے عزیزہے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سورت فتح کی تلاوت فرمائی۔‘‘ (صحیح البخاري : 4833)
Flag Counter