Maktaba Wahhabi

58 - 66
یَقْرَأُ لِـأَصْحَابِہٖ فِي صَلاَتِہِمْ فَیَخْتِمُ بِقُلْ ہُوَ اللّٰہُ أَحَدٌ، فَلَمَّا رَجَعُوْا ذَکَرُوْا ذٰلِکَ لِلنَّبِيِّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ : سَلُوْہُ لِأَيِّ شَيْئٍ یَّصْنَعُ ذٰلِکَ؟ فَسَأَلُوْہُ، فَقَالَ : لِأَنَّہَا صِفَۃُ الرَّحْمٰنِ، وَأَنَا أُحِبُّ أَنْ أَقْرَأَ بِہَا، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : أَخْبِرُوْہُ أَنَّ اللّٰہَ یُحِبُّہٗ ۔ ’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کی قیادت میں لشکر بھیجا۔ وہ صاحب جب نماز پڑھاتے، تو اپنی قرات سورت اِخلاص پر ختم کرتے۔ لشکر واپس آیا، تو لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس معمول کا ذکر کیا، فرمایا : ان سے پوچھیں ، وہ ایسا کیوں کرتے رہے؟ لوگوں نے دریافت کیا، تو انہوں نے جواب دیا : یہ رحمن کی صفات پر مشتمل ہے، لہٰذا میں اسے پڑھنا پسند کرتا ہوں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : انہیں آگاہ کر دیں کہ اللہ تعالیٰ بھی ان سے محبت کرتا ہے۔‘‘ (صحیح البخاري : 7375؛ صحیح مسلم : 813) 3. سیدنا بریدہ اسلمی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو یہ دعا پڑھتے سنا : أَللّٰہُمَّ إِنِّي أَسْأَلُکَ بِأَنِّي أَشْہَدُ أَنَّکَ أَنْتَ اللّٰہُ لَا إِلٰہَ إِلَّا أَنْتَ الْـأَحَدُ الصَّمَدُ، الَّذِي لَمْ یَلِدْ وَلَمْ یُوْلَدْ وَلَمْ یَکُنْ لَّہٗ کُفُوًا أَحَدٌ ۔ ’’اللہ! میں گواہی دیتا ہوں کہ تُو اللہ ہے، تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے، تُو ایک ہے، تُو بے نیاز ہے۔ تو نے کسی کو جنم نہیں
Flag Counter