تو سورت کہف کی ابتدائی آیات تلاوت کریں ۔‘‘(صحیح مسلم : 2937)3. سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :مَنْ قَرَأَ عَشْرَ آیَاتٍ مِّنَ الْکَہْفِ عُصِمَ مِنْ فِتْنَۃِ الدَّجَّالِ ۔’’سورت کہف کی دس آیات تلاوت کرنے والا فتنہ دجال سے محفوظ رہے گا۔‘‘(صحیح مسلم : 809)٭ صحیح مسلم (۸۰۹) میں یہ الفاظ بھی ہیں :مَنْ حَفِظَ عَشْرَ آیَاتٍ مِّنْ أَوَّلِ سُوْرَۃِ الْکَہْفِ عُصِمَ مِنَ الدَّجَّالِ ۔’’سورت کہف کی پہلی دس آیات پر محافظت کرنے والا فتنۂ دجّال سے محفوظ رہے گا۔‘‘٭ صحیح مسلم(۸۰۹) میں مِنْ آخِرِ الْکَہْفِ کے الفاظ بھی ہیں ۔4. سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا:مَنْ قَرَأَ سُورَۃَ الْکَہْفِ کَمَا أُنْزِلَتْ، کَانَتْ لَہٗ نُوْرًا یَّوْمَ الْقِیَامَۃِ مِنْ مَقَامِہٖ إِلٰی مَکَّۃَ، وَمَنْ قَرَأَ عَشْرَ آیَاتٍ مِنْ آخِرِہَا ثُمَّ خَرَجَ الدَّجَّالُ لَمْ یُسَلَّطْ عَلَیْہِ ۔’’جس نے سورت کہف اسی طرح پڑھی، جیسے نازل ہوئی ہے، تو یہ روزقیامت اس کے لئے نور ہو گی، اس جگہ سے مکہ تک۔ جس نے سور ت کہف کی آخری دس آیات تلاوت کیں اوراسی اثنا دجّال کا خروج ہوگیا، تو وہ اس پر تسلط قائم نہیں کر سکے گا۔‘‘