Maktaba Wahhabi

514 - 535
کہ اور نوح کے اس وقت کو یاد کیجئے جب اس نے اس سے پہلے دُعا کی۔ہم نے اس کی دُعا قبول فرمائی اور اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑے کرب سے نجات دی۔اور جو لوگ ہماری آیتوں کو جھٹلا رہے تھے ان کے مقابلے میں ہم نے اس کی مدد کی،یقینًاوہ برے لوگ تھے پس ہم نے ان سب کو ڈبو دیا۔ ایک اور جگہ ارشاد باری سبحانہ ہے: ﴿فَأَنْجَيْنَاهُ وَمَنْ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ الْمَشْحُونِ()ثُمَّ أَغْرَقْنَا بَعْدُ الْبَاقِينَ[1] کہ پس ہم نے ان کو اور جو ان کے ساتھ ایمان لائے تھے،انہیں بھری ہوئی کشتی میں نجات دلائی اور پھر اس کے بعد باقی رہ جانے والوں کو غرق کر دیا۔ ایک اور جگہ ارشاد باری تعالیٰ ہے: ﴿وَقَوْمَ نُوحٍ لَمَّا كَذَّبُوا الرُّسُلَ أَغْرَقْنَاهُمْ وَجَعَلْنَاهُمْ لِلنَّاسِ آيَةً[2] کہ اور قومِ نوح،جب انہوں نے رسولوں کو جھٹلا دیا تو ہم نے انہیں غرق کر دیا اور(پچھلے لوگوں)کیلئے نشانی بنا دیا۔ ایک اور جگہ فرمایا: ﴿فَكَذَّبُوهُ فَأَنْجَيْنَاهُ وَالَّذِينَ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا[3] کہ پس ہم نے نوح کو نجات دی اورجو ان کے ساتھ کشتی میں تھے۔اور ہم نے ان لوگوں کو غرق کر دیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا۔ ایک اور جگہ فرمایا: ﴿فَكَذَّبُوهُ فَنَجَّيْنَاهُ وَمَنْ مَعَهُ فِي الْفُلْكِ وَجَعَلْنَاهُمْ خَلَائِفَ وَأَغْرَقْنَا الَّذِينَ كَذَّبُوا بِآيَاتِنَا[4] کہ پس انہوں نے نوح کو جھٹلایا۔پس ہم نے نوح اور جو ان کے ساتھ تھے،انہیں کشتی میں نجات دی اور انہیں زمین کا جانشین بنایا،اور ان لوگوں کو غرق کر دیا جنہوں نے ہماری آیات کو جھٹلایا تھا۔ مزید فرمایا: ﴿فَفَتَحْنَا أَبْوَابَ السَّمَاءِ بِمَاءٍ مُنْهَمِرٍ()وَفَجَّرْنَا الْأَرْضَ عُيُونًا فَالْتَقَى الْمَاءُ عَلَى أَمْرٍ قَدْ قُدِرَ[5] کہ پس ہم نے موسلادھار پانی کے ساتھ آسمان کے دروازے کھول دیے اور زمین سے چشمے پھاڑنکالے۔پس پانی مل گیا اس امر پر کہ جس کا فیصلہ کیا گیا تھا(یعنی قومِ نوح کی ہلاکت)۔
Flag Counter