صراطِ مستقیم پر گامزن نوجوانوں کے اَوصاف وہ نوجوان جو صراطِ مستقیم پر چلنے والے ہیں وہ درج ذیل اَوصاف کے حامل ہوتے ہیں: 1. ایسا نوجوان جو اسلام کے تمام تقاضوں کو کماحقہ تسلیم کرتا ہے، وہ اپنے دین پر محبت کے ساتھ ایمان لاتا ہے۔ اس کے تمام فرائض کی بجا آوری اور اس پر فخر کرتا ہے اس کے ساتھ کامیابی کو غنیمت اور اس سے محرومی کو سراسر خسارہ سمجھتا ہے۔ 2. ایسا نوجوان جو اللہ کے دین کے لیے مخلص ہوکر اُس اکیلے کی بلا شرکت غیر ےعبادت کرتا ہے۔ 3. ایسا نوجوان جو اپنے رسول محمدمصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے قول و عمل اور اَوامر و نواہی میں اِتباع کرتا ہے،کیونکہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لایا ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے رسول اور میرے پیشوا و مطاع ہیں۔ 4. ایسا نوجوان جو اپنی اِستطاعت کے مطابق بہترین طریقے سے نماز اَدا کرتا ہے اور نماز پڑھنے سے جو اِنفرادی، اجتماعی، دینی اوردنیاوی فوائد حاصل ہوتے ہیں، ان پر وہ ایمان رکھتا ہے۔ 5. ایسا نوجوان جو زکوٰۃ کومکمل صورت میں اس وجہ سے ادا کرتا ہے کہ اس سے اسلام اور مسلمانوں کی ضرورتیں پوری ہوتی ہیں نیز یہ کہ اس کی اَدائیگی سے اسلام کے پانچ اَرکان میں سے ایک رکن کا تقاضا پورا ہوجاتا ہے۔ 6. ایسا نوجوان جوخواہ گرمی ہو یا سردی رمضان کے روزے رکھتا ہے ۔ اپنی خواہشات و لذّات سے خود کو باز رکھتا ہے۔ اس لیے کہ وہ اپنے ربّ کی رضا پر ایمان رکھتا ہے۔ چنانچہ وہ اپنی نفسانی خواہشات کو اس چیز سے جوڑے رکھتا ہے جسے اس کے ربّ نے اس کےلیے پسند کیا ہے۔ 7. ایسا نوجوان جو اس لیے بیت اللہ میں حج کا فریضہ اَدا کرتا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے گھر سے محبت کرتا ہے اور اس کی رحمت و مغفرت کے شہروں کی طرف سفر کرنا پسند کرتا ہے نیز |