ذرائع ابلاغ بشریٰ نوشین[1] نبی مکرّم صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی پرمبنی فلم ؛ چند حقائق زیر نظر مضمون میں فلم کے بارے میں مغربی ذرائع ابلاغ میں بیان کردہ موقف کو جمع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ ظاہر ہے کہ عالمی میڈیا صہیونیت اور اسلام مخالف رجحانات کا پرچارک ہے، اس بنا پر ان خبری حقائق کو کافی یا مستند سمجھ لینا محتاط رویہ نہیں تاہم مسلم ذرائع ابلاغ نہ ہونے کی بنا پر ہمارے پاس اِن سے ہی استفادہ کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔ ان خبروں سے بھی بعض ایسے حقائق برآمد ہورہے ہیں جو اُمتِ مسلمہ کے موقف کو تقویت پہنچاتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فراست مؤمنانہ سے دنیا کے مسائل وحقائق کو سمجھنے کی توفیق دے۔ کامران طاہر اِنّوسینس آف مُسلمز(Innocence of Muslims) ایک اسلام مخالف اور توہین آمیز فلم ہے جسے سام بسائل کے فرضی نام سے معروف نکولاباسلی نامی ملعون یہودی نے لکھا اور پروڈیوس کیا ہے۔ جولائی 2012ء میں یوٹیوب پر The real life of Muhammadکے نام سے ویڈیو خاکےچلائے گئے۔ عربی زبان میں ڈَب کی گئی ویڈیو اوائل ستمبر 2012ء میں مورس سادک کی ای میل کے ذریعے ’نیشنل امریکن کوپٹک اسمبلی‘ کے بلاگ پر چلائی گئی۔ 9/ستمبر 2012ء میں ایک مصری اسلامی ٹی وی سٹیشن’الناس‘نے یوٹیوب کے خاکوں کا کچھ حصہ نشر کیا،اس کے خلاف ردّعمل کے طور پر 11/ستمبر کومصر او رلیبیا میں مظاہرے اور پرتشدد احتجاج سامنےآئے جوکہ جلد ہی دوسرے عرب ممالک تك پھیل گئے۔ اس منصوبے کے خود ساختہ ماہر/پیش کنندہ کے مطابق یہ ٹریلر (خاکے) ایک مکمل فلم سے لیےگئے اور مختصر حاضرین جن کی تعداد 10(دَس)تھی کو ہالی وڈ ،کیلیفورنیا کے ایک تھیٹر |