Maktaba Wahhabi

28 - 111
نے پاکستانی یونیورسٹریز کی لائبریریوں کو بطورِ تحفہ اَرسال کیا جس میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی تصاویر بھی تھیں۔ ایک تصویر میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک عیسائی راہب سے ملاقات بھی دیکھائی گئی۔ 11. 2001ء میں امریکی ٹائم میگزین نے ایک تصویر شائع کی جس میں پیغمبر اسلام کو حضرت جبریل علیہ السلام کا انتظار کرتے دکھایا گیا۔ مسلمانوں کے شدید احتجاج پر میگزین نے اپنی اس مذموم حرکت پر معافی بھی مانگی۔ توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک کی بے حرمتی کے ان واقعات کے باعث ہر مسلمان کا دل غمگین ہے ، ہر کوئی سراپا احتجاج ہے، دنیا بھر میں پرتشدد مظاہرے ہو رہے ہیں اور ناموسِ رسالت پر مر مٹنے کا جذبہ ہر دل میں موجزن دیکھائی دیتا ہے۔ ان حالات میں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرنے والوں کی ذمہ بڑھ جاتی ہے۔ مسلم حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ عالمی سطح پر انبیاے کرام اور مقدس کتابوں کی توہین کے واقعات کی روک تھام کے لئے قانون سازی کی جائے۔ ایسی حرکتیں کرنےوالے شرپسند عناصر عالمی امن کو تباہ کرنا چاہتے ہیں اس لئے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ غیر مسلموں کی بھی ذمہ داری ہے کہ وہ اس صورتحال کا ادراک کرتے ہوئے ان کے خلاف کار روائی کریں۔ دوسری جانب مسلمانوں کو چاہیے کہ پرجوش مظاہروں اور محبت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے نعروں کے ساتھ ساتھ قرآن و سنت پر سختی سے عمل پیرا ہونے کا عملی مظاہرہ بھی کریں۔ کفار کی سازشوں کا بہترین جواب یہ بھی ہے کہ مسلمان سنّتوں کے فروغ اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سچی تعلیمات دنیا بھر میں پھیلانے کے لئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر دیں۔ اگر مسلمانوں کے جذبہ ایمانی، نبی محترم صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن پاک سے ان کی محبت عملی اظہار شروع ہو گیا تو یقیناً بہت جلد اسلام کو عروج ملے گا اور دنیا اس سچے اور آفاقی دین کی برکات سے مستفید ہو گی۔
Flag Counter